MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

صحت کا نظام تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے قومی طبی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پی ایم اے کا مطالبہ

Last updated: فروری 13, 2026 11:11 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک کی موجودہ صحت کی صورتحال کو قومی طبی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نظامِ صحت تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

‎ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی ایم اے ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کیا،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے  رہنماؤں نے کہا کہ یہ بریفنگ معمول کی پالیسی بحث کے لیے نہیں بلکہ قومی طبی ایمرجنسی کے اعلان کے لیے بلائی گئی ہے اور عوامی صحت کا نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ صحت پر سرکاری اخراجات جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ معیار کے برعکس پاکستان میں 2500 مریضوں پر صرف ایک نرس موجود ہے۔

‎مقررین نے کہا کہ سال 2025 میں تین ہزار سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 45 فیصد بنیادی مراکز صحت غیر فعال ہیں جبکہ شہروں میں ڈاکٹروں کو ایمرجنسی وارڈز میں تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

‎پی ایم اے نے کہا کہ بڑے شہروں کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے 40 فیصد مریض آلودہ پانی کے باعث بیمار ہوتے ہیں۔ پولیو اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسے امراض دوبارہ سامنے آ رہے ہیں۔ ملک میں 3 کروڑ 40 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں اور ایشیا میں چھاتی کے کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

‎مقررین نے کہا کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ چکا ہے۔ ہر روز 675 نوزائیدہ بچے اور 27 مائیں ناقابل علاج وجوہات کی بنا پر انتقال کر جاتی ہیں۔

‎پی ایم اے حکام نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول سے آزاد کرنے کے بعد بلڈ پریشر، شوگر اور دمہ کی ادویات کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انسولین سمیت 80 ضروری ادویات کی قلت ہے اور ڈریپ مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

‎پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ صحت کا بجٹ جی ڈی پی کے کم از کم تین فیصد تک بڑھایا جائے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں منجمد کی جائیں، ہیلتھ کیئر ورکرز پر تشدد کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، صاف پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جائے۔

‎مقررین نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی کو شفاف ادارہ بنایا جائے، تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس لگا کر نیشنل این سی ڈی کمیشن قائم کیا جائے، نرسوں اور دیہی ڈاکٹروں کے لیے سیکیورٹی اور مراعاتی پیکج دیا جائے اور ضروری ادویات کی قیمتوں کی سخت ریگولیشن کی جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رواں سال پاکستان کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے
Next Article مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ دماغی صحت کے لیے محفوظ قرار

By Neha Ashraf
گوجرانوالہ: ہسپتال میں ادویات کی چوری، دو افسران معطل
Healthتازہ ترین

گوجرانوالہ: ہسپتال میں ادویات کی چوری، دو افسران معطل

By Haris Ali
Health

بچوں میں اندھے پن کے خاتمے کیلئے اسٹیم سیلز کا استعمال

By Neha Ashraf
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں جدید تشخیصی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
Health

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں جدید تشخیصی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?