MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر ‎

Last updated: اگست 16, 2025 11:19 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں بریسٹ کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے کوئی سہولت نا ہونے کے برابر ہے، کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے کسی بھی سرکاری سطح پر ون ونڈو کی سہولتیں بھی ناپید ہیں۔

‎بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لیے کسی بھی سرکاری اسپتال میں میموگرافی کی بھی سہولت موجود نہیں، کراچی اور سندھ کی سطح پر بریسٹ کینسر سمیت کسی بھی اقسام کے کینسر کی کوئی رجسٹری بھی موجود نہیں اور نا ہی کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا دستیاب ہے۔

‎کراچی میں صرف جناح اور سول اسپتال میں کینسر یونٹ موجود ہیں لیکن یہاں آنے والے مریضوں کے لیے بہت محدود سہولت ہے، سول میں صرف کیموتھراپی کی سہولت موجود ہے جبکہ جناح اسپتال میں ریڈی ایشن کی سہولت موجود ہے جہاں پر مریضوں کو لمبی لمبی تاریخ دی جاتی ہے، سندھ میں خواتین میں بریسٹ جبکہ مردوں میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے۔

‎طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا میں پاکستان بریسٹ کینسر میں سرفہرست ہے، اس وقت پاکستان میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ دیہی علاقوں میں خواتین میں مختلف اقسام کے کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے جن میں ماوا گٹکے کے استعمال سے منہ کے کینسر میں 20فیصد، اووری کینسر کی شرح میں 14فیصد اور آنتوں کے کینسر میں 14فیصد اضافہ ہے۔

‎محکمہ صحت کے ماتحت کراچی سمیت صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ریڈی ایشن تھراپی کے یونٹس موجود نہیں، جناح اسپتال اور کرن اسپتال میں ریڈی ایشن یونٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ماتحت ہیں۔ ریڈی ایشن کی سہولتیں کراچی کے دو سے تین نجی اسپتالوں میں موجود ہیں جہاں ریڈی ایشن تھراپی کے ایک سیشن پر 15 سے 20 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں۔

‎محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے کراچی کے کسی بھی ضلعی اسپتال میں آنکالوجی او پی ڈی اور کینسر کے علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں جبکہ طبی ماہرین کے مطابق کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سرکاری سطح میں کینسر کے علاج کی سہولیات نا ہونے کے برابر ہے، پاکستان اٹامک انرجی کے ماتحت چلنے والے جناح اسپتال میں ریڈی ایشن تھراپی یونٹ میں مریضوں کا شدید دباو ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کئی کئی ماہ کی تاریخ دی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کینسر سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

‎ماہر انکالوجسٹ اور سول اسپتال شعبہ کینسر کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد سومرو نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد مختلف اقسام کے کینسر کے نئے مریض رپورٹ ہوتے ہیں، مردوں میں منہ، حلق جبکہ خواتین میں بریسٹ کینسر سرفہرست ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہماری تحقیق کے مطابق ہر سال 20ہزار سے زائد نئے کینسر کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، یہ حتمی اعدادوشمار نہیں کیونکہ سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کی رجسٹریشن کا کوئی نظام موجود ہی نہیں۔

‎ڈاکٹر نور نے بتایا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور کینسر کے 4 اسٹیج ہوتے ہیں، اگر ابتدائی طور پر کینسر کی تشخیص ہوجائے تو علاج ممکن ہوتا ہے، تاہم اسٹیج 4 پر کینسر کے مریضوں کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ جس انداز میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اس لحاظ سے سرکاری سطح پر کینسر کے علاج کی سہولیات نا ہونے کے برابر ہے، جناح اسپتال میں ریڈی ایشن تھراپی پر مریضوں کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے ایسے مریضوں کو کئی کئی ماہ کی تاریخ دی جاتی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کینسر سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

‎سرکاری اسپتالوں سول اور جناح اسپتال صوبے کے واحد اسپتال ہیں جہاں کینسر کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ ان سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عائزہ خان کا یومِ آزادی فوٹوشوٹ ’لیڈی ڈیانا‘ سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا سبب
Next Article سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ملک میں ہر دوسری خاتون انیمیا کا شکار، علامات اور علاج کیا ہے؟

By Neha Ashraf
Health

پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت

By Neha Ashraf
امریکہ نے یونیسیف، گاوی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے امداد بحال کر دی
Healthتازہ ترین

امریکہ نے یونیسیف، گاوی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے امداد بحال کر دی

By Haris Ali
Health

پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد عالمی معیار سے کم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?