محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔
ٹیچنگ اسپتالوں، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ ٹیچنگ اسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظور کرسکیں گے۔
سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز و ملازمین کی میٹرنٹی عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار اسپتالوں کے پاس رہے گا۔
گریڈ 18 سے 20 کےجنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہر قسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرے گا، تمام ڈاکٹرز و سرکاری ملازمین کو 89 دن کی چھٹی منظوری کا اختیار اسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔
