MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے

Last updated: نومبر 22, 2025 12:35 شام
Anoosha Malik
Share
SHARE

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ویتنام کے وسطی علاقے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کم از کم 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں مگر خراب موسمی حالات کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

آفات سے نمٹنے والے سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی انتہائی طوفانی بارشوں نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ صرف وسطی علاقوں میں بارش کی مقدار 1,900 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر گئی جو معمول سے کئی گنا زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ جانی نقصان ڈاک لک صوبے میں ہوا، جہاں 27 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ کھان ہوا صوبہ بھی شدید طور پر متاثر ہوا جہاں 14 جانیں ضائع ہوئیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ملکی معیشت کو تقریباً 9 ٹریلین ڈونگ کے قریب نقصان پہنچ چکا ہے جس میں بنیادی ڈھانچے، رہائشی علاقوں اور فصلوں کی تباہی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق 235,000 سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ 80,000 ایکڑ کے لگ بھگ زرعی رقبے پر بھی براہِ راست اثر پڑا ہے۔ یہ علاقہ کافی کی پیداوار اور سیاحت کے حوالے سے ویتنام کا اہم خطہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے طویل المدتی معاشی اثرات کا سامنا بھی متوقع ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اتائیت کی روکتھام کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن ایم بی بی ایس کے نام سے مشابہ ڈگری پروگرام بند کرانے میں کردار ادا کرے، جوائنٹ ریگیولیٹر فورم کا اعلامیہ
Next Article پنجاب میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، بہتری کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

سندھ میں خشک موسم کی پیشگوئی

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر مکمل پابندی عائد

By Sana Mustafa
موسمیات و ماحولیات

چمکتی بہار: شمالی آئرلینڈ نے سب سے روشن موسم بہار دیکھا

By Sana Mustafa
موسمیات و ماحولیات

سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز، مزید امدادی سامان روانہ

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?