MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جاپان میں پارکنسن کے علاج میں تاریخی پیشرفت، اسٹیم سیل تھراپی کی منظوری

Last updated: مارچ 9, 2026 11:58 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جاپان نے پارکنسن بیماری اور ہارٹ فیل کے علاج کے لیے اسٹیم سیل پر مبنی نئی تھراپیز کی منظوری دے دی ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، توقع ہے کہ یہ علاج آئندہ چند ماہ میں مریضوں کے لیے دستیاب ہو گا۔

‎بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دوا ساز کمپنی سومیتومو فارما (Sumitomo Pharma) نے بتایا ہے کہ اسے پارکنسن کے علاج ’امچیپری‘ کی تیاری اور فروخت کی اجازت مل گئی ہے۔

‎اس علاج میں اسٹیم سیلز کو مریض کے دماغ میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ خراب ہو چکے خلیات کی جگہ نئے خلیات کام کر سکیں۔

‎اسی طرح جاپان کی وزارتِ صحت نے دل کے مریضوں کے لیے ’ری ہارٹ‘ (ReHeart) نامی علاج کی بھی منظوری دی ہے جسے اسٹارٹ اپ کمپنی کوئیرپس نے تیار کیا ہے، یہ خاص خلیاتی شیٹس دل میں نئی خون کی نالیاں بنانے اور دل کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

‎رپورٹس کے مطابق یہ دونوں علاج اس سال گرمیوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں اور یہ دنیا کے پہلے تجارتی طبی علاج ہوں گے جو آئی پی ایس (iPS) سیلز پر مبنی ہوں گے۔

‎آئی پی ایس سیلز کی تحقیق کے بانی جاپانی سائنس دان شنیا یاماناکا کو 2012ء میں نوبیل انعام دیا گیا تھا، یہ خلیات جسم کے کسی بھی قسم کے خلیے میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

‎جاپان کے وزیرِ صحت کینیچیرو یوینو نے کہا ہے کہ امید ہے اس پیش رفت سے ناصرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے مریضوں کو فائدہ ہو گا۔

‎رپورٹس کے مطابق کلینیکل تحقیق کے دوران 7 پارکنسن مریضوں پر یہ علاج آزمایا گیا جن میں سے 4 کی علامات میں واضح بہتری دیکھی گئی جبکہ کسی بڑے مضر اثر کو نہیں دیکھا گیا۔

‎پارکنسن کیا ہے؟

‎طبی ماہرین کے مطابق پارکنسن ایک دائمی اعصابی بیماری ہے جو جسم کی حرکت کو متاثر کرتی ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 1 کروڑ افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔

‎موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں مگر بیماری کو روک نہیں پاتے۔

‎نئی اسٹیم سیل تھراپی کو ماہرین مستقبل میں پارکنسن کے علاج میں بڑی امید قرار دے رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیا غصہ نوجوانوں کو تیزی سے بوڑھا کر رہا ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف
Next Article کینسر کے مریضوں میں نئے ذہنی عارضے کی تشخیص اموات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعظم کا ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

کراچی: چمن کا 18 سالہ نوجوان ریبیز میں مبتلا

By Neha Ashraf
Health

خون کا ایک ٹیسٹ کس بیماری کی بگڑتی کیفیت کی پیشگوئی کر سکتا ہے؟ ‎

By Neha Ashraf
Health

کراچی میں کانگو وائرس سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?