دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا ہے، جو سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔ یہ فیصلہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد بھارت اور پاکستان کو ICC ایونٹس کے دوران ایک دوسرے کے ملک میں ٹور کرنے سے بچانا ہے۔
یہ ماڈل اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2025 اور ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں بھی کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے، جہاں بھارت کے میچز متبادل مقامات پر کروائے گئے تھے۔
2026 کا ٹورنامنٹ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیسا ہی ہوگا، جس میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹیموں کو چار، چار کے پانچ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، اور ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
مزید تفصیلات اور مکمل شیڈول جلد جاری کیے جائیں گے۔
