فروری 4، 2026
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکرز ندیم مبارک اور رجب بٹ کی جانب سے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور ایڈووکیٹ احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالے جائیں۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
