MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کیا کیٹو ڈائٹ جگر کے کینسر کے خدشات بڑھا رہی ہے؟ ماہرین صحت کا انتباہ

Last updated: جنوری 8, 2026 12:08 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزن تیزی سے کم کرنے کے لیے مقبول ہونے والی کیٹو ڈائٹ سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے تشویشناک پہلو اجاگر کر دیے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق زیادہ چکنائی اور نہایت کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل خوراک طویل مدت میں جگر کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہے، اور یہ عمل انسانوں میں تقریباً بیس برس کے دوران آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔

‎کیٹو ڈائٹ کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ خوراک بغیر بھوک لگے وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے، تاہم امریکی سائنس دانوں کی حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ مسلسل زیادہ چکنائی والی غذا جگر کے خلیات کی ساخت اور رویے کو بنیادی طور پر بدل دیتی ہے۔

‎تحقیق کے مطابق جب جگر بار بار چکنائی کے دباؤ کا سامنا کرتا ہے تو اس کے خلیات ایک زیادہ ابتدائی یا غیر پختہ حالت میں چلے جاتے ہیں، جو وقتی طور پر تو انہیں زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے، مگر مستقبل میں بیماریوں، خصوصاً کینسر، کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔

‎تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی دراصل ایک سمجھوتہ ہے، جس میں خلیہ اپنی بقا کو ترجیح دیتا ہے مگر جگر کے مجموعی نظام کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے۔ اس دوران ایسے جینز فعال ہو جاتے ہیں جو خلیات کو زندہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ وہ جینز دب جاتے ہیں جو جگر کے معمول کے افعال کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ یہی عدم توازن بعد میں کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

‎یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے سیل میں شائع ہوئی، جس میں چوہوں کو طویل عرصے تک زیادہ چکنائی والی غذا دی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مطالعے کے اختتام تک تقریباً تمام چوہوں میں جگر کا کینسر پیدا ہو چکا تھا۔ سائنس دانوں کے مطابق اگر ایسے بدلے ہوئے خلیات میں بعد ازاں کوئی نقصان دہ جینیاتی تبدیلی آ جائے تو ان کے کینسر میں بدلنے کے امکانات کہیں زیادہ ہو جاتے ہیں۔

‎ماہرین نے انسانوں میں جگر کی مختلف بیماریوں کے مریضوں کا ڈیٹا بھی دیکھا، جہاں یہی رجحان سامنے آیا کہ جگر کے معمول کے افعال سے متعلق جینز وقت کے ساتھ کمزور پڑتے گئے، جبکہ خلیاتی بقا سے جڑے جینز مضبوط ہوتے چلے گئے۔ ایسے مریضوں میں کینسر کی صورت میں زندگی کی مدت نسبتاً کم دیکھی گئی۔

‎سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ چوہوں میں یہ عمل ایک سال کے اندر مکمل ہوگیا، مگر انسانوں میں یہ تبدیلی عموماً بیس سال کے دوران ہوتی ہے۔ تاہم طرزِ زندگی کے عوامل جیسے شراب نوشی، وائرل انفیکشنز اور مجموعی صحت اس مدت کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ تمام عوامل جگر کے خلیات کو مزید غیر پختہ حالت کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔

‎تحقیق کرنے والی ٹیم اب یہ جانچنے میں مصروف ہے کہ آیا صحت مند اور متوازن غذا کے ذریعے یا وزن کم کرنے والی جدید ادویات، جیسے جی ایل پی-ون انجیکشنز، کے استعمال سے اس نقصان کو پلٹا جا سکتا ہے یا نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر کی بیماری اب صرف عمر رسیدہ افراد یا زیادہ شراب پینے والوں تک محدود نہیں رہی بلکہ نوجوانوں میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور اکثر افراد اس سے لاعلم رہتے ہیں کیونکہ علامات واضح نہیں ہوتیں۔

‎ماہرین صحت اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے کسی بھی ڈائٹ کو اپنانے سے پہلے اس کے طویل مدتی اثرات کو ضرور مدنظر رکھا جائے، کیونکہ وقتی فائدہ مستقبل میں سنگین بیماریوں کی صورت میں مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے: مصطفیٰ کمال
Next Article دنیا بھر میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
تازہ ترین مذہبی
اگست 16, 2026
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 16, 2026
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 16, 2026
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

رواں مالی سال کے دوران صحت کا بجٹ 33 فیصد کم کر دیا گیا، مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

پاکستان نے یونیسیف سے ویکسین کی جلد سپلائی کا مطالبہ کر دیا

By Neha Ashraf
Health

جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا طبی سامان غائب

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?