MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جیکب آباد: مبینہ طور پر ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد لڑکی کی موت، تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

Last updated: اکتوبر 3, 2025 11:25 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جیکب آباد میں مبینہ طور پر ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین لگنے کے بعد ایک کم عمر لڑکی کی موت کے بعد 6 رکنی محکمہ صحت کی ٹیم وجہ موت جاننے کے لیے پہنچی ہے۔

‎ رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ سمیرا اور اس کی چھوٹی بہن نسیماں کو بے ہوش ہونے کے بعد سکھر کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

‎لڑکی کے چچا گل میر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب دونوں بہنوں کو جیکب آباد ضلع کے تعلقہ ٹھل کے علاقے صدورآباد میں ایچ پی وی ویکسین لگائی گئی تھی۔

‎ان کے مطابق علاج کے دوران سمیرا چل بسی جب کہ اس کی بہن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اہل خانہ نے نوعمر لڑکی کی موت کا ذمہ دار ایچ پی وی ویکسین کو ٹھہرایا، سمیرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال ٹھل لایا گیا، جس کے بعد اُسے تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

‎لڑکی کے چچا نے بتایا کہ چند روز قبل محکمہ صحت کی ایک ٹیم ان کے گھر آئی تھی، تاکہ بچیوں کو رحم کے کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے، مگر اہل خانہ نے انکار کر دیا اور ٹیم واپس چلی گئی تھی۔

‎اگلے روز جب گھر پر مرد موجود نہیں تھے، ویکسینیشن ٹیم دوبارہ آئی، انہوں نے گھر کی خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ ویکسین لگوانا محفوظ ہے۔

‎بعدازاں، ٹیم نے 3 بہنوں، سمیرا، نسیماں اور مسرت کو ویکسین لگائی، تاہم ان میں سے 2 کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی، اور اہل خانہ انہیں ہسپتال لے گئے، جہاں سمیرا دم توڑ گئی۔

‎سندھ کے پروگرام برائے توسیعی حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے  بتایا کہ یہی ایچ پی وی ویکسین دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، اور دنیا بھر میں کسی بھی مریض میں اس طرح کا ردِ عمل رپورٹ نہیں ہوا۔

‎انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندوں سمیت ایک 6 رکنی ٹیم جیکب آباد پہنچی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

‎جیکب آباد کے ضلعی صحت افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے بتایا کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جس میں ڈاکٹر ساؤز علی جکھرانی، ڈاکٹر محمد طارق میمن، ڈاکٹر ایاز احمد میمن، ڈاکٹر صائمہ سولنگی، ڈاکٹر امیر کمار اور عبدالشکور شامل ہیں، اب معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اپنی رپورٹ جلد جمع کروائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی فون خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچنے والا شخص تاحیات بڑی مشکل میں پھنس گیا
Next Article کے پی میں 40 فیصد منرل واٹر پینے کے لیے غیر محفوظ قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور ایئر پورٹ: ایف آئی اے ملازمین کیلئے اسکرینگ اور ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح

By Neha Ashraf
Health

کیا بچوں میں برین ٹیومر کینسر بن سکتے ہیں؟ والدین کیلئے اہم معلومات

By Fatima Nadeem
Health

کراچی میں زہریلا دودھ! تمام نمونے ناکام: چونکا دینے والی رپورٹ عدالت میں پیش

By Neha Ashraf
Health

سندھ: 35 ہزار والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?