MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی: کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں علاج کرانے والے 18 بچے ایچ آئی وی کا شکار

Last updated: نومبر 17, 2025 3:50 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی کے سائٹ ٹاؤن کے غریب اور گنجان آباد علاقے میں بچوں میں ایچ آئی وی (ہیومن امیونوڈیفیشنسی وائرس) کے پھیلاؤ سے صحت کا ایک سنگین بحران ابھر رہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایک سال کی عمر کے بچے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں، اور کم از کم 2 بچوں کی موت بھی ہو چکی ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

‎رپورٹ کے مطابق اس بحران کا مرکز کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی سائٹ ہسپتال (ولیکا ہسپتال) ہے، جہاں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

‎یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے اپنے مقامی حکومتی نمائندوں اور سیاسی قیادت کے تعاون سے اس حقیقت کو جان کر سخت موقف اختیار کیا۔

‎سائٹ ٹاؤن میں پٹھان کالونی اور باوانی چالی کے علاقوں پر مشتمل یوسی ون کے نائب چیئرمین ارشاد خان نے بتایا کہ اگست 2025 میں 18 ماہ کی ایک بچی بیمار ہوئی اور ولیکا ہسپتال میں داخل کرائی گئی۔

‎انہوں نے بتایا کہ بچی کا بخار اور کمزوری برقرار رہی تو اسے نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کو شبہ ہوا کہ بچی کو شاید کوئی اور سنجیدہ مسئلہ ہے، انہوں نے مختلف ٹیسٹ کیے جس کے بعد بچی میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جب کے پچھلے علاج کے حوالے سے معلوم کیا تو انہیں آگاہ کیا گیا کہ اس کا ولیکا ہسپتال میں علاج ہوچکا ہے، جس کے باعث خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

‎انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے علاقے کی سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی مقامی قیادت پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

‎تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارشاد خان کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے سختی کے ساتھ ولیکا ہسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ میں زیر علاج رہنے والے تمام بچوں کی ایچ آئی وی اسکریننگ کرے، جس کی ابتدائی جانچ میں کم از کم 18 بچے ایچ آئی وی مثبت پائے گئے جن کی عمر ایک سے نو سال کے درمیان ہے۔

‎ارشاد خان نے بتایا کہ اس سنگین مسئلے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ میں سنجیدگی نہیں دکھائی دیتی اور محکمہ صحت کی طرف سے بھی کوئی فوری قدم نہیں اٹھایا جا رہا، کمیٹی روزانہ ہسپتال کا دورہ کرتی ہے، مگر کوئی موثر جواب نہیں ملتا، علاقے میں سیکڑوں بچے ایسے ہیں جو اب بھی گھروں، سڑکوں اور اسکولوں میں موجود ہیں، اس لیے یہ مسئلہ ممکنہ طور پر بہت وسیع ہے۔

‎ولیکا ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسکریننگ جاری ہے اور کچھ بچے ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے ہیں، مگر متاثرہ بچوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

‎سندھ کے محکمہ صحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر کنول مصطفیٰ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال میں اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سینٹر قائم کیا ہے اور علاقے میں ایچ آئی وی علاج اور نگہداشت کی سہولتوں کو بڑھا رہے ہیں، سندھ بھر میں 31 آرٹ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جو ایچ آئی وی بازیٹوافراد اور ان کے بچوں کو مفت مشاورت، تشخیص اور علاج فراہم کرتے ہیں۔

‎ڈاکٹر کنول نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ کئی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے، جیسے غیر قانونی ڈاکٹر کا سرنج یا آئی وی ڈرپس کا دوبارہ استعمال، غیر ریگولیٹڈ بلڈ بینک، غربت اور ناخواندگی، بہت سے پاکستانی انجکشن کو فوری آرام دینے والا حل سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے انجکشنز کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کے علاوہ اتائیوں اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کے خطرناک رویے، اور پانچ سال سے کم بچوں میں خون کی کمی کی وجہ سے خون کی منتقلی کی ضرورت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

‎ارشاد خان نے بتایا کہ وہ اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے ولیکا ہسپتال کے دوروں کے دوران سرنج دوبارہ استعمال ہوتے ہوئے خود دیکھا اور ہسپتال کے بعض عملے نے بھی اس کی تصدیق کی، ان کے مطابق یہ حکومت کے ہسپتال میں ممکن ہونا حیران کن ہے اور یہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

‎یہ منظرنامہ ظاہر کرتا ہے کہ سائٹ ٹاؤن کے بچوں میں ایچ آئی ویکا پھیلاؤ ایک سنگین اور فوری توجہ طلب مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کی سنجیدگی اور فوری کارروائی ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز
Next Article ڈینگی سے یومیہ کتنے لوگ متاثر ہورہے ہیں؟ رپورٹ جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی؛ شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم

By Neha Ashraf
Health

سندھ میں ڈینگی و ملیریا ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں سپر فلو کیسز کی تصدیق، ہنگامی الرٹ جاری، کن کو زیادہ خطرہ ہے؟

By Neha Ashraf
Health

پولیو کیخلاف ابوظبی سمٹ: پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?