MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

لیڈی ولنگڈن اسپتال: آپریشن تھیٹر میں گارڈ کا خاتون کو انیستھیزیا لگانے کا انکشاف

Last updated: مارچ 30, 2026 12:27 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ نے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس سمیت دیگر کو معطل کردیا۔

‎لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کا مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو انجکشن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

‎اسپتال کی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد حساس طبی عمل غیر تربیت یافتہ شخص سے کروانے پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں کہ اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت، غیر متعلقہ شخص کو آپریشن تھیٹر تک رسائی کیسے ملی۔

‎طبی ماہرین کے مطابق اسپائنل اینستھیزیا صرف تربیت یافتہ ڈاکٹر یا اینستھیٹسٹ ہی دے سکتا ہے لیکن اسپتالوں میں حفاظتی اور پیشہ ورانہ اصولوں پر عمل درآمد پر سوالیہ نشان ہے۔

‎بعدازاں محکمہ صحت پنجاب نے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا اور اسپتال کے 4 سینئر کنسلٹنٹس اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا، اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی کمپنی سے معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

‎اس حوالے سے بتایا گیا کہ افسران اور ڈاکٹروں کی خدمات کو فوری طور پر پیڈا ایکٹ  2006 کی دفعہ 6 کے تحت نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے، یہ کارروائی انتظامی بنیادوں پر ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کا آپریشن تھیٹر میں مریضوں کو بے ہوشی کی دوا اینستھیزیا دینے کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔

‎محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اسپتال میں تعینات 19 گریڈ کے سینئر کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ، 18 گریڈ کی خاتون سینئر رجسٹرار اینستھیزیا، سینئر وومن میڈیکل آفیسر،  اے ایم ایس ایڈمن، سینئر وومن میڈیکل آفیسر اور 17 گریڈ کی خاتون ہیڈ نرس کو معطلی کے بعد فوری طور پر ان کو فرائض سے سبکدوش کر کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‎صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتالوں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مریضوں کا محفوظ علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔

‎سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دوران ڈیوٹی فرائض میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کا اہم بیان آگیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کا اہم بیان آگیا
Health
مارچ 30, 2026
لاہور میں ڈاکٹروں نے 3 ماہ کے بچے کے پیٹ سے لوہے کا واشر نکال کر اس کی جان بچالی
Health
مارچ 30, 2026
ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب
Health
مارچ 30, 2026
ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن
Health
مارچ 29, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
Health
مارچ 29, 2026
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Health
مارچ 29, 2026

You Might Also Like

Health

نوجوانوں میں ای سگریٹس کا بڑھتا ہوا استعمال صحت کے لیے خطرہ بن گیا

By Fatima Nadeem
Health

کیا کیٹو ڈائٹ سے ڈپریشن پر قابو پا سکتے ہیں؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

By Neha Ashraf
Health

کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں میں ایک سال کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

By Neha Ashraf
Health

چاکلیٹ کا جز برڈ اور سوائن فلو کے علاج میں مددگار ہو سکتا ہے

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?