MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کا اہم بیان آگیا

Last updated: مارچ 30, 2026 12:25 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

‎تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

‎ترجمان ڈریپ کے مطابق انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات سمیت کسی بھی ضروری دوا کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

‎ترجمان ڈریپ نے واضح کیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں ازخود اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔

‎ڈریپ بطور ریگولیٹر مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی اور قیمتوں کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ایڈوائزریز بھی جاری کی ہیں، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خام مال کے حصول کے لیے متعدد ذرائع اختیار کریں اور ادویات کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث قلت پیدا نہ ہو۔

‎رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی یا علاقائی حالات کے باعث سپلائی کے راستوں میں ممکنہ رکاوٹیں فی الحال ادویات کی فراہمی پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہیں۔

‎صنعت کے رہنماؤں کے مطابق ملک میں ادویات کی کمی کا کوئی فوری خطرہ نہیں اور بیشتر کمپنیوں کے پاس 4 سے 6 ماہ کے لیے خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

‎ڈریپ نے تمام میڈیا ہاؤسز سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اتھارٹی سے تصدیق ضرور کریں تاکہ عوام میں بے چینی پیدا نہ ہو۔ ڈریپ عوام کو معیاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور میں ڈاکٹروں نے 3 ماہ کے بچے کے پیٹ سے لوہے کا واشر نکال کر اس کی جان بچالی
Next Article لیڈی ولنگڈن اسپتال: آپریشن تھیٹر میں گارڈ کا خاتون کو انیستھیزیا لگانے کا انکشاف
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

‎2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

By Neha Ashraf
Pakistan Medical Association کا نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت ہیلتھ کیئر اخراجات میں ریلیف کا مطالبہ
Health

Pakistan Medical Association کا نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت ہیلتھ کیئر اخراجات میں ریلیف کا مطالبہ

By Misbah Jogyat
جناح ہسپتال میں ڈیٹا میں ہیر پھیر کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل
Health

جناح ہسپتال میں ڈیٹا میں ہیر پھیر کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

By Misbah Jogyat
Health

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?