لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے 3 ماہ کے بچےکے پیٹ سے لوہےکا واشر نکال کر اس کی جان بچالی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے 3 ماہ کے بچہ کے معدےسے انڈوسکوپی پراسیس کے ذریعے لوہےکا واشر نکال کر بچے کی جان بچائی۔
اسسٹنٹ پروفیسر حوریہ رحمان نے پروفیسر محمّد شاہد کی نگرانی میں پروسیجر مکمل کیا۔
3 ماہ کا معصوم بچہ علی زین گزشتہ 10 دن سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا، بچے کی ایکسرے رپورٹ میں بھی اس کے معدے میں فارن باڈی کا انکشاف ہواتھا۔
پروسیجر کی کامیابی پر پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارک باد دی جب کہ جان بچ جانے پربچے کے والدین نے ڈاکٹروں کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
