پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد عالمی معیار سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر 10ہزار شہریوں کیلئے صرف 19.4 ہیلتھ پروفیشنلز موجود ہیں یہ تعداد عالمی ادارہ صحت کےکم ترین معیار سے بھی کم ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر 10ہزار افراد کیلئے کم ازکم 25 پروفیشنلز ضروری ہیں۔
وفاقی وزیرصحت کے مطابق فزیشنز کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 449 اور ڈینٹسٹ کی 40ہزار 369 ہے جب کہ نرسز کی کل تعداد1 لاکھ 13ہزار329 اور مڈوائوز کی 18ہزار119ہے۔
جواب میں بتایا گیا کہ رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 561 ہے۔
