پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں فرحان یوسف قومی اسکواڈ کی کپتانی کریں گے جبکہ سرفراز احمد کو ٹیم کا مینجر اور مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
دوسرا اور سب سے اہم گروپ میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈول ہے، جبکہ تیسرا مقابلہ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف ہوگا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل 19 دسمبر کو جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد (مینجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ و بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللّٰہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) شامل ہیں۔
