پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، جہاں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 188,621 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 188,958 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں آج 45 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 240 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ڈسکوری کے شیئرز نے سرمایہ کاروں کو دن بھر متحرک رکھا۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد اور بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔
