پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں ہوگا، جہاں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔ لیگ کے میچز 5 مختلف شہروں میں ہوں گے اور پورا ٹورنامنٹ 39 دنوں پر محیط ہوگا۔
پہلے مرحلے میں 28 میچز کھیلے جائیں گے، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو 4،4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی، یوں اس مرحلے میں مجموعی طور پر 12 میچز ہوں گے۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچیں گی۔
