حکومت پنجاب نے مضر صحت ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
خواتین کے حمل کے دوران پیچیدگیوں میں استعمال ہونے والی گولیوں اور پٹھو کی نشوونما کے لئے استعمال کئے جانے والے انجکشن کے مخصوص بیج کو مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔
متعلقہ امراض کی ادویات کے بیج فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ کے مطابق فیصل آباد، گوجرانوالہ، کراچی اور لاہور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی جانب سے بیج کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔
