10 ستمبر 2025
ویب ڈیسک
کراچی :محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی پر اثرانداز ہونے والا بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل چکا ہے، تاہم اس کے اثرات بدستور موجود ہیں جس کے باعث فضا میں نمی اور بادلوں کی آمدورفت کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادارے نے بتایا کہ شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں، معتدل درجہ حرارت اور جزوی بادلوں نے شہریوں کو راحت بخشی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ نے پیشگوئی کی ہے کہ شام تک کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
