MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

شوگر کے مریضوں میں اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا: تحقیق

Last updated: دسمبر 10, 2025 1:17 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک حالیہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ ذیابطیس کے مریضوں میں اچانک دل کے دورے سے موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

‎یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریض ہر عمر میں اس خطرے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اس کا براہ راست اثر ان کی مجموعی اوسط عمر پر بھی پڑتا ہے۔

‎محققین نے 2010 میں ڈنمارک کی مکمل آبادی کا صحت سے متعلق ڈیٹا جانچا، 54 ہزار سے زائد اموات میں سے تقریباً 6900 اموات اچانک دل کے دورے سے موت کے باعث ہوئیں۔

‎مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں میں اچانک دل بند ہونے سے مرنے کا خطرہ 6.5 گنا زیادہ ہے، ٹائپ 1 ذیابطیس کے مریضوں میں یہ خطرہ 3.7 گنا زیادہ ہے، 50 سال سے کم عمر افراد میں خطرہ اور بھی بڑھ کر 7 گنا ہو جاتا ہے۔

‎تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ذیابطیس ناصرف خطرات بڑھاتا ہے بلکہ زندگی کی مدت بھی کم کرتا ہے، ٹائپ 1 ذیابطیس کے مریض اوسطاً 14 سال کم عمر پاتے ہیں، ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریض اوسطاً 8 سال کم عمر زندہ رہتے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق ذیابطیس کی وجہ سے خون میں شکر کی زیادتی، دل کی بیماری، اعصابی نظام کی خرابی، دل کی بے ترتیب دھڑکن (Arrhythmias) جیسے عوامل اچانک دل کے دورے سے موت کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

‎تحقیق نے واضح کیا کہ اگرچہ ذیابطیس اور اچانک دل کی بیماری سے موت کے درمیان براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا، لیکن مضبوط ربط موجود ہے، اس لئے ماہرین کے مطابق کارڈیو ویسکیولر رسک مینجمنٹ یعنی دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے جارحانہ اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانا ضروری ہے۔

‎ماہرین نے مزید کہا کہ نئے علاج جیسے GLP-1 اور SGLT2 ادویات خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں جبکہ مستقبل میں اسمارٹ ڈیوائسز اور امپلانٹس بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article برطانیہ: بچوں میں فلو کی شرح میں خطرناک اضافہ، ویکسینیشن کی وارننگ جاری
Next Article کینسر اور دل کے مریضوں کا مفت علاج!
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

ایچ آئی وی ادویات کا غلط استعمال: بھارتی شخص کو اے آئی چیٹ بوٹ سے مشورہ لینا مہنگا پڑ گیا

By Neha Ashraf
Health

وزارتِ صحت اور ڈریپ کا ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے خلاف عالمی تعاون اور مقامی تیاری کی جانب اہم قدم

By Neha Ashraf
Health

پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا

By Neha Ashraf
Health

پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں ڈاکٹرز اور نرسنگ کے کورس میں اے آئی بھی شامل

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?