MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وزارتِ صحت اور ڈریپ کا ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے خلاف عالمی تعاون اور مقامی تیاری کی جانب اہم قدم

Last updated: جنوری 30, 2026 5:57 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت آج ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چین کی معروف دوا ساز کمپنی ہواہوئی ہیلتھ Huahui Health (China) کے نمائندگان نے شرکت کی۔

‎اجلاس میں پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کی صورتحال اور اس کے مؤثر علاج کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چینی کمپنی نے جدید تحقیق پر مبنی ہیپاٹائٹس ڈیلٹا تھراپی HH-003 کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جو حال ہی میں فیز ٹو کے کامیاب بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز مکمل کر چکی ہے اور چین میں محفوظ و مؤثر ہونے کی بنیاد پر منظوری بھی حاصل کر چکی ہے۔ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی اس علاج کو بریک تھرو تھراپی کا درجہ دیا ہے۔

‎اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت، ہواہوئی ہیلتھ اور پاکستان کی ممتاز مقامی دوا ساز کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گی، جس کے تحت جدید حیاتیاتی ادویات کی مقامی تیاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیا جائے گا۔

‎وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس ڈیلٹا ایک سنگین طبی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس ڈیلٹا ایک منفرد اور خطرناک وائرس ہے جو جگر کو متاثر کرتا ہے اور صرف اس صورت میں بیماری پیدا کرتا ہے جب مریض پہلے سے ہیپاٹائٹس بی وائرس میں مبتلا ہو۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہیپاٹائٹس ڈیلٹا بھی ایک اہم عوامی صحت کا مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی، بروقت تشخیص اور مربوط علاج ناگزیر ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ اندازوں کے مطابق ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جگر کے کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے تقریباً 20 فیصد مریض ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم معمول کی تشخیصی جانچ کے فقدان کے باعث بڑی تعداد میں مریض بروقت تشخیص سے محروم رہ جاتی ہے۔

‎مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اس دوا کی سستی اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے اور پاکستانی عوام کو محفوظ، معیاری اور جان بچانے والی جدید ادویات تک بروقت رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ شفاف، سائنسی اور عالمی معیار کے مطابق منظوری کے عمل کو یقینی بنائے گا۔

‎اجلاس میں تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فیز تھری کلینیکل ٹرائلز کے ریگولیٹری عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ سخت نگرانی اور عالمی معیار کے مطابق یہ جدید علاج جلد از جلد مستحق مریضوں تک پہنچ سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دو فروری سے ملک بھر میں پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز: عائشہ رضا فاروق
Next Article نِپاہ وائرس کے خدشے پر وفاقی حکومت الرٹ، اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس، ہنگامی اقدامات جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

گھوٹکی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ، 3 بچے جاں بحق ہوگئے

By Neha Ashraf
Health

لاہور: جناح ہسپتال کے تھرڈفلور پر فالس سیلنگ گر گئی

By Neha Ashraf
کوئٹہ میں کھلے پاؤڈر دودھ کی فروخت پر پابندی عائد
Healthتازہ ترین

کوئٹہ میں کھلے پاؤڈر دودھ کی فروخت پر پابندی عائد

By Haris Ali
Health

فروری 2024 سے اگست 2025 تک ادویات کی قیمتوں میں کتنی کمی یا ضافہ ہوا؟ سروے مکمل کر لیا گیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?