MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

نِپاہ وائرس کے خدشے پر وفاقی حکومت الرٹ، اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس، ہنگامی اقدامات جاری

Last updated: جنوری 30, 2026 5:59 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی حکومت نے نِپاہ وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں وائرس کی روک تھام اور حکومتی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے کی۔

‎اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالولی خان، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)، وفاقی اسپتالوں، آئی ڈی ایس آر اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی ہیلتھ نے اجلاس کو نِپاہ وائرس کی موجودہ صورتحال اور حکومتی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

‎ذرائع کے مطابق نِپاہ وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں جبکہ ملکی داخلی مقامات پر مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ اب تک ملک میں انسانوں یا جانوروں میں نِپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

‎اجلاس میں بھارت میں مشتبہ نِپاہ وائرس کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے خطرے کی گھنٹی قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے پیشگی اور مؤثر سرویلنس ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے سرویلنس اور اسکریننگ سسٹمز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

‎ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز، تربیت یافتہ عملے اور دیگر حفاظتی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ وزارتِ صحت کے مطابق نِپاہ وائرس پھل خور چمگادڑ اور سور کے ذریعے پھیلتا ہے، جبکہ شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں اور مارگلہ کی پہاڑیوں میں پھل خور چمگادڑیں موجود ہیں۔

‎این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ ملک میں نِپاہ وائرس کی موجودگی یا پھیلاؤ کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں اور مجموعی طور پر خطرہ کم ہے، تاہم چمگادڑوں کی موجودگی کے باعث پھیلاؤ کے خدشے کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

‎حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت کے پاس نِپاہ وائرس کی تشخیصی صلاحیت موجود ہے اور پی سی آر کٹس کے ذریعے تشخیص ممکن ہے، تاہم اس وائرس کے علاج کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا اینٹی وائرل دوا دستیاب نہیں۔

‎اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نِپاہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت تشخیص اور فوری آئیسولیشن انتہائی ضروری ہے۔ سیکرٹری صحت نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزارتِ صحت اور ڈریپ کا ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے خلاف عالمی تعاون اور مقامی تیاری کی جانب اہم قدم
Next Article لاہور میں پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی پائے گئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

کراچی کے سرکاری اسپتال میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح
Health

کراچی کے سرکاری اسپتال میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح

By Niaz Ali
Health

خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

By Neha Ashraf
Health

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’آٹزم سے آگاہی‘‘ کا دن منایا جا رہا ہے

By Neha Ashraf
Health

پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?