پی ایس ڈی پی 2025-26 میں صحت کے شعبے کے لیے 15 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں صحت کے 18 جاری منصوبوں کے ساتھ 3 نئے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے قومی پروگرام کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے، جبکہ شوگر کی روک تھام کے لیے وزیراعظم کے ایک اور قومی پروگرام کے لیے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
قائداعظم ہیلتھ ٹاور اسلام آباد کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے ایک ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے اور انفیکشیس ڈیزیز لیبارٹری کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
مزید برآں، وفاقی اور ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔