نومبر 23، 2025
ویب ڈیسک
سعودی عرب نے خاموشی سے اپنے شراب بیچنے کے ضوابط میں توسیع کی ہے اور اب غیر مسلم پریمیم رہائشی (Premium Residency) کو ریاض کے ایک اسٹور سے الکحل خریدنے کی اجازت مل گئی ہے، جو پہلے صرف سفارتکاروں کے لیے مختص تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی کسی سرکاری اعلان کے بغیر ہوئی کچھ لوگوں نے تو سنا ہے کہ اسٹور میں جانے کی اجازت بھی صرف زبانی طور پر بتائی گئی تھی۔
یہ اقدام مملکت کی Vision 2030 منصوبے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی حکومت شراب کی محدود رسائی کو باقاعدہ کرنا چاہتی ہے تاکہ سیاحت اور اقتصادی تنوع کو فروغ دیا جائے۔
پریمیم رہائشی پروگرام کو 2019 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ اعلیٰ آمدنی والے غیر ملکی سرمایہ کار اور کارکن مملکت کی جانب راغب ہوں؛ اب اس کے اہل ہونے کے لیے ماہانہ تنخواہ 80,000 ریال یا مخصوص پیشے ضروری ہیں۔
