MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

چند سیکنڈ کی ’شارٹ ویڈیوز‘ کے گہرے اور خطرناک اثرات، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Last updated: مارچ 5, 2026 12:18 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

سوشل میڈیا کی دنیا میں مختصر دورانیے کی ویڈیوز (شارٹ ویڈیوز) نے نوجوانوں کے ذہنوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ چند سیکنڈ سے لے کر چند منٹ تک کی یہ جھلکیاں اب محض تفریح نہیں رہیں بلکہ روزمرہ ڈیجیٹل زندگی کا مرکزی حصہ بن چکی ہیں۔

‎خودکار پلے، لامتناہی اسکرول اور صارف کی دلچسپی کو بھانپنے والے الگوردمز ایسا تجربہ بناتے ہیں کہ ایک ویڈیو ختم ہوتے ہی دوسری خود سامنے آ جاتی ہے اور یوں وقت کا احساس مٹنے لگتا ہے۔

‎ان پلیٹ فارمز کی خاص بات یہ ہے کہ شارٹ ویڈیوز دیکھنے والے کو سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ آگے کیا دیکھنا ہے، فیصلہ ایپ خود کرتی ہے۔ یہی سہولت آہستہ آہستہ عادت اور پھر انحصار میں بدل سکتی ہے۔

‎تحقیق کیا کہتی ہے؟

‎ماہرینِ نفسیات اور ڈاکٹروں کے درمیان اس موضوع پر طویل بحث جاری ہے کہ کیا یہ مواد نوجوان ذہن کے لیے نقصان دہ ہے۔ Psychology Today میں شائع ایک حالیہ بڑے تجزیے میں 70 مختلف مطالعات کا جائزہ لیا گیا، جن میں ذہنی صحت، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور مجموعی فلاح و بہبود پر اثرات کو پرکھا گیا۔ جس کے نتائج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

‎نمایاں منفی اثرات:

‎تحقیق کے مطابق شارٹ ویڈیوز کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن، دباؤ اور بے چینی میں اضافہ، منفی موڈ، تنہائی کا احساس، ذہنی صحت میں کمی، جبری یا بے قابو استعمال اور نیند کی خرابی جیسے مسائل کو بڑھا سکتا ہے جو ان تمام امراض کا سب سے بڑا سبب ہے۔

‎ڈاکٹر گیری گولڈ فیلڈ کہتے ہیں کہ یہ اثرات خاص طور پر اس وقت نمایاں ہوتے ہیں جب استعمال جذباتی ہو جائے یا اسے روکنا مشکل لگنے لگے۔

‎ماہرین کے مطابق تیز رفتار، جلدی بدلتی ویڈیوز دماغ کو مسلسل نئے محرکات دیتی رہتی ہیں، نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ نوجوانوں کے لیے طویل توجہ، صبر اور پیچیدہ کاموں پر دھیان دینا مشکل ہو جائے جبکہ یہی صلاحیتیں تعلیم اور پیشہ ورانہ کامیابی کی بنیاد ہیں۔ اس رجحان کو بعض ماہرین ڈیجیٹل اسٹریس ہائپوتھیسز کا نام دیتے ہیں۔

‎زیادہ اسکرین ٹائم نیند کو بھی متاثر کرتا ہے، حالانکہ صحت مند دماغی نشوونما کے لیے معیاری نیند ضروری ہے۔ اس کے ساتھ کھیل کود، خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، فطرت میں رہنا اور ذاتی مشاغل جیسی مثبت سرگرمیاں بھی پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔

‎اس کا حل کیا ہے؟

‎تحقیق اس بات پر زور دیتی ہے کہ نوجوانوں کی حساس عمر میں ایسے پلیٹ فارمز کے ڈیزائن اور الگوردمز پر نظر ثانی ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جو استعمال کو متوازن رکھیں اور ذہنی و ادراکی صحت کو ترجیح دیں۔

‎مختصر دورانیہ کی ویڈیوز وقتی لطف ضرور دیتی ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا چند سیکنڈ کی خوشی مستقبل کی توجہ اور سکون کی قیمت پر تو نہیں مل رہی؟

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آپریشن غضب للحق: بگرام ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی رپورٹ
Next Article ہائی کولیسٹرول : دل کے دورے سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

امریکا میں سائیکلوسپوریاسس کے کیسز کی تحقیقات مزید وسیع
Health

امریکا میں سائیکلوسپوریاسس کے کیسز کی تحقیقات مزید وسیع

By Mabruka Khan
نایاب افراد میں ایچ آئی وی کے خلاف قدرتی مزاحمت، علاج کی نئی امید
Health

نایاب افراد میں ایچ آئی وی کے خلاف قدرتی مزاحمت، علاج کی نئی امید

By Misbah Jogyat
Health

ٹیچنگ ہسپتالوں کی آمدن مانیٹر کرنے کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحت کارڈ کیلئے 3 ارب جاری کرنے کا حکم دیدیا: مزمل اسلم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?