MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

محکمہ بہبودِ آبادی سندھ کی جانب سے ابراہیم حیدری میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Last updated: اکتوبر 18, 2025 10:45 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

محکمہ بہبودِ آبادی سندھ کی جانب سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ خواتین میں زیادہ تر بخار، خون کی کمی، سینے کے انفیکشن اور جلدی امراض کی شکایات سامنے آئیں، جبکہ بچوں میں آلودہ ماحول اور غیر معیاری غذا کے باعث پیٹ درد اور جلدی بیماریاں عام پائی گئیں۔

‎اسی طرح بزرگ مردوں میں کمزوری اور نظر کی کمزوری کے مسائل نمایاں دیکھے گئے۔ محکمہ آبادی و فلاحِ بہبود سندھ نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت سے متعلق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

‎کیمپ میں مقامی ماہی گیر برادری کے دو ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی جہاں ڈاکٹروں نے جنرل میڈیسن، ڈرماٹولوجی، امراضِ چشم، اطفال اور تولیدی صحت کے خصوصی معائنے کیے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

‎کیمپ میں آنے والی خواتین کی بڑی تعداد بخار، خون کی کمی، سینے کے انفیکشن، خارش اور جلدی امراض میں مبتلا تھی، جبکہ بچوں میں پیٹ درد اور جلدی بیماریاں عام پائی گئیں جن کی ممکنہ وجہ آلودہ پانی اور غیر صحت مند ماحول قرار دی گئی۔ بزرگ مرد کمزوری اور آنکھوں کے مسائل میں مبتلا پائے گئے۔

‎کیمپ کے دوران صحت و صفائی، زچہ و بچہ کی نگہداشت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے جن میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

‎تقریب میں صوبائی وزیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ شاہین شیر علی اور رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے خصوصی شرکت کی اور محکمہ آبادی سندھ کے اقدامات کو سراہا۔

‎محکمہ بہبود آبادی سندھ کے سیکرٹری حفیظ اللہ عباسی نے کہا کہ اب ہمارا محکمہ ان جزائر اور ساحلی علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگارہا ہے،جہاں کی  آبادی کو طبی سہولیات میسر نہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز
Next Article ’’قبول ہے!‘‘ ’دنگل‘ اور ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی شادی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

الٹرا پروسیسڈ غذائیں نوجوانوں میں کس مسئلے کا سبب بن سکتی ہے؟

By Neha Ashraf
Health

پھیپھڑوں کا کینسر : یہ موذی مرض اپنی علامات کب ظاہر کرتا ہے؟

By Neha Ashraf
Health

لاہور: ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

By Neha Ashraf
Health

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کا خدشہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?