MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی؛ 2026 کے پہلے دو ماہ میں وائرس کی شرح میں نمایاں کمی ‎

Last updated: مارچ 14, 2026 1:17 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان کے پولیو خاتمے کے پروگرام کے اعدادوشمار کے مطابق 2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں سے زیادہ تر میں پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

‎نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروری میں ملک بھر سے جمع کیے گئے 126 ماحولیاتی نمونوں میں سے 111 منفی پائے گئے۔

‎گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں مثبت ماحولیاتی نمونوں میں تین گنا سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ 2025 کے پہلے دو ماہ میں 144 مثبت نمونے رپورٹ ہوئے تھے جب کہ 2026 میں یہ تعداد 39 رہی۔

‎گذشتہ سال پہلے دو ماہ میں 6 بچے پولیو سے معذور ہوئے تھے جب کہ رواں سال صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے جب کہ صوبائی سطح پر بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

‎بلوچستان میں 2025 میں 38 کے مقابلے میں 11 مثبت نمونے رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 27 کے مقابلے میں صرف ایک، خیبرپختونخوا میں 26 کے مقابلے میں 6 اور سندھ میں 50 کے مقابلے میں 27 مثبت نمونے سامنے آئے۔

‎خبر رساں ادارے نے بتایا کہ پولیو پروگرام کے سربراہ انوار الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آخر کار مثبت خبریں مل رہی ہیں کہ ملک بھر میں ماحول میں موجود وائرس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاوہ وزیرستان کے بیشتر علاقوں کو پولیو منفی قرار دے دیا گیا ہے۔

‎تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ جنوبی خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تقریباً 120,000 بچے ویکسینیشن سے محروم ہورہے ہیں جو وائرس کے پھیلاؤ کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے پولیو کی منتقلی کا موسم شروع ہوسکتا ہے اس لیے پروگرام کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ نکاسی آب کے نظام کی کمی کے باعث بعض علاقوں سے ماحولیاتی نمونے جمع کرنا ممکن نہیں جہاں سے وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں پر ہفتے میں 4 دن کام کا اصول لاگو نہیں ہوگا: محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ
Next Article کیا ملٹی وٹامنز بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن
Health
مارچ 29, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
Health
مارچ 29, 2026
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Health
مارچ 29, 2026
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ایسوسی ایشن کا احتجاج
Health
مارچ 29, 2026
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026

You Might Also Like

Health

بارش اور سیلاب; 910 اموات ،1044 افراد زخمی؛ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ سامنے آگئی

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی تشخیصی کٹس کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

سخت سردی؛ درجنوں بچے نمونیے کا شکار؛ ہسپتال بھر گئے

By Neha Ashraf
Health

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا غیر معیاری پیرا میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا حکم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?