MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

سوات آپریشن نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا، وفاقی وزیر کی ملکیت بھی گرادی گئی

Last updated: جولائی 3, 2025 1:13 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

ویب ڈیسک

یکم جولائی 2025

وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سوات واقعے کے بعد جاری انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں عوام کی قانونی ملکیتی زمینوں اور املاک کو گرایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ حکومت تجاوزات ہٹانے کے نام پر لوگوں کی جائز اور قانونی جائیدادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، جس سے نہ صرف عوام کو اذیت دی جا رہی ہے بلکہ خطے کی سیاحت بھی تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو "افسوسناک اور شرمناک” قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ان کی اپنی قانونی ملکیت ہوٹل بھی اس انتقامی کارروائی سے محفوظ نہ رہ سکا۔ "میرے ہوٹل کی حدودی دیوار کو گرانا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے،” امیر مقام نے کہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہوٹل کے تمام قانونی دستاویزات، ملکیت کے کاغذات، این او سی اور منظور شدہ نقشے متعلقہ اداروں سے باقاعدہ حاصل شدہ اور مکمل طور پر قانونی ہیں، اور وہ اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا، "میں حاجی جلات خان سمیت ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جن کی قانونی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ سراسر ناانصافی ہے جسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔”

صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سوات میں انسداد تجاوزات آپریشن بدستور جاری ہے اور اس پر اپوزیشن جماعتوں اور متاثرہ شہریوں کی جانب سے تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور اور گردونواح میں 4.4 شدت کا زلزلہ
Next Article جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم نواز کے نام سے منسوب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

کراچی میں 1 جون سے 36 زلزلے، مالیر کے قریب سب سے حالیہ جھٹکا 2.6 شدت کے ساتھ

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

شدید برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ کا راستہ سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

افریقہ کو شدید موسمی حالات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا سامنا

By Sana Mustafa
موسمیات و ماحولیات

عید کے دنوں میں خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

By Wajeeha Batool
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?