لاس اینجلس — کلاسک بلیک بیری طرز کے ڈیزائن سے لیس نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون زنوا کیو 27 اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ رواں برس فزیکل کیورٹی کی بورڈز کے حامل اسمارٹ فونز میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر یہ فون مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس چار انچ کی امولیڈ اسکرین (ریزولوشن 1080 بائے 1240 پکسلز) اور میڈیا ٹیک کے 7300 پروسیسر سے لیس ہے، جس کے ساتھ بارہ جی بی ریم اور دو سو چھپن یا پانچ سو بارہ جی بی تک کی قابلِ توسیع اسٹوریج کے اختیارات موجود ہیں۔
فون میں پچاس میگا پکسل کا بنیادی کیمرہ اور سولہ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ یہ اینڈرائیڈ 16 پر کام کرے گا۔ اس کے دیگر نمایاں فیچرز میں ڈوئل سم و ایس سم سپورٹ، این ایف سی، ہائی فائی اسپیکر اور چار ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے جو تینتیس واٹ فاسٹ چارجنگ اور پندرہ واٹ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ زنوا کیو 27 کے دو سو چھپن جی بی ماڈل کی قیمت چار سو بیس ڈالر جبکہ پانچ سو بارہ جی بی ورژن کی قیمت چار سو اسی ڈالر رکھی گئی ہے، تاہم مینوفیکچرر نے تاحال اس کی ترسیل کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
