اسرائیلی حکام اور حماس ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیر ابو یونس ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے المواصی میں کیا گیا، جس میں حماس کی رفح بریگیڈ کے کمانڈر 53 سالہ سمیر ابو یونس کو نشانہ بنایا گیا۔
طبی حکام کے مطابق حملے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حماس نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے عسکری ونگ کی اہم شخصیت قرار دیا ہے۔
یہ حملہ اکتوبر 2025 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں جاری تشدد اور اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے دوران سامنے آیا ہے۔
