MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بریکنگ نیوز

جامعہ کراچی میں بحران شدت اختیار کرگیا، اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج وسیع کرنے کا انتباہ

Last updated: مئی 12, 2026 8:31 شام
Tasneem Juzar
Share
جامعہ کراچی میں بحران شدت اختیار کرگیا، اساتذہ کا انتباہ
جامعہ کراچی میں بحران شدت اختیار کرگیا، اساتذہ کا انتباہ
SHARE

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید غفران عالم، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین بلوچ، اور آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فیصل ہاشمی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر): جامعہ کراچی میں جاری مالی اور انتظامی بحران کے خلاف کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (KUTS)، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت چائنیز میموریل آڈیٹوریم میں ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس میں جامعہ کی موجودہ صورتحال، احتجاجی تحریک، امتحانات کے بائیکاٹ اور جامعہ کی ممکنہ بندش سے متعلق تفصیلی مؤقف پیش کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جامعہ کراچی گزشتہ کئی برسوں سے شدید مالی بحران کا شکار ہے جبکہ موجودہ انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے اساتذہ، ملازمین اور آفیسرز کے تحفظات دور کرنے کے بجائے یکطرفہ فیصلے کیے، جس کے باعث تدریسی اور انتظامی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

اساتذہ نمائندوں کا کہنا تھا کہ جامعہ میں 21 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق احتجاج کا مقصد جامعہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ادارے کو تباہی سے بچانا ہے۔

پریس کانفرنس میں انتظامیہ پر غیر ضروری اخراجات، مبینہ غیر قانونی بھرتیوں، مہنگے منصوبوں اور وسائل کے غلط استعمال کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔ مقررین نے کہا کہ جامعہ میں نئے شعبے اور پروگرام تو شروع کیے گئے مگر ان کے لیے مطلوبہ وسائل اور بنیادی ڈھانچہ فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث تعلیمی معیار متاثر ہوا۔

رہنماؤں نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین اور آفیسرز گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سندھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالنے اور شفاف احتساب کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر کہا گیا کہ اگر مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جامعہ کے مفاد اور طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہالی وڈ میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا اثر؛ لیزا کڈرو کا فنکاروں کی اہمیت پر زور
Next Article ضیاءالدین یونیورسٹی میں عالمی یومِ نرسنگ کی تقریب ضیاءالدین یونیورسٹی میں عالمی یومِ نرسنگ منایا گیا، نرسوں کو بااختیار بنانے پر زور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

نیدرلینڈز نے توانائی بحران منصوبے کے پہلے مرحلے کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا
بریکنگ نیوزکاروبار اور تجارت

نیدرلینڈز نے توانائی بحران منصوبے کے پہلے مرحلے کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا

By Misbah Jogyat
ترکی یا تُرکیے؟ امریکہ کس کے خلاف کھیل رہا ہے؟
بریکنگ نیوز

ترکی یا تُرکیے؟ امریکہ کس کے خلاف کھیل رہا ہے؟

By Tasneem Juzar
بیجنگ ہاف میراتھن میں ہیومنائیڈ روبوٹس انسانوں سے آگے نکل گئے، تیز رفتار ترقی کا مظاہرہ
Technologyبریکنگ نیوز

بیجنگ ہاف میراتھن میں ہیومنائیڈ روبوٹس انسانوں سے آگے نکل گئے، تیز رفتار ترقی کا مظاہرہ

By Misbah Jogyat
قاہرہ: مصر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، بحری راستوں کی بلا تعطل بحالی کا مطالبہ
بریکنگ نیوز

قاہرہ: مصر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، بحری راستوں کی بلا تعطل بحالی کا مطالبہ

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?