کراچی :کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ اور جمالی گوٹھ میں اُس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب مشتعل افراد نے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق حملے کے باعث پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس جمالی گوٹھ میں ان غیر ملکی باشندوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی جو مبینہ طور پر بغیر قانونی دستاویزات کے علاقے میں مقیم تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اسی دوران مشتعل ہجوم نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے حراست میں لیے گئے افراد کو زبردستی چھڑا لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
