MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Technology

غیر ضروری پیغامات سے نجات: واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر جلد دستیاب ہوگا

Last updated: جون 1, 2025 4:59 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اپنا یوزر نیم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک پن کوڈ بھی سیٹ کر سکیں گے۔ یہ نیا فیچر، جو اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن 2.25.17.48 میں دیکھا گیا ہے، صارفین کو غیر ضروری یا اسپیم پیغامات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پرائیویسی کو مزید بہتر بنا سکیں گے، کیونکہ اب انہیں چیٹ کے لیے اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارف محض ایک منفرد یوزر نیم بنا کر دوسروں سے رابطہ کر سکے گے، لیکن اگر وہ چاہے تو اس یوزر نیم کو ایک پن کوڈ کے ذریعے محفوظ بھی کر سکتے ہے۔

نئے نظام کے مطابق، اگر کوئی شخص کسی کا یوزر نیم جان بھی لے، تب بھی وہ اس وقت تک پیغام نہیں بھیج سکے گا جب تک کہ اسے متعلقہ پن کوڈ کا بھی علم نہ ہو۔ اس سے ناپسندیدہ افراد کی جانب سے رابطہ کرنے کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔

واٹس ایپ یہ بھی پلان کر رہا ہے کہ جیسے ہی کوئی صارف اپنا یوزر نیم سیٹ کرے گا، اسے ایک انفارمیشنل بینر کے ذریعے پن کوڈ سیٹ کرنے کی یاد دہانی کرائی جائے گی تاکہ وہ اپنی پرائیویسی مزید محفوظ بنا سکے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوگا جو آسان یا عام یوزر نیم استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ایسے یوزر نیم آسانی سے اندازہ لگائے جا سکتے ہیں۔ اس لیے پن کوڈ کی مدد سے ایک اور رکاوٹ پیدا کی جا سکے گی جو صرف بھروسے مند افراد کو چیٹ شروع کرنے کی اجازت دے گی۔

فی الحال یہ فیچر ترقی کے مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں دستیاب ہوگا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پولیو ویکسینیشن مہم کے پہلے ہفتے میں 96 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے
Next Article صبح کی دھوپ ایک قدرتی شفا بخش ذریعہ، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف ‎
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Technology

چین اور ناسا پہلی بار تعاون کر کے سیٹلائٹ تصادم سے بچاؤ کریں گے

By Sana Mustafa
Technology

شمسی نظام کے کنارے پر ممکنہ نیا بونا سیارہ دریافت

By Sana Mustafa
Technology

یورپی یونین امریکی دباؤ اور ٹیک کمپنیوں کی لابنگ کے باعث مصنوعی ذہانت کے قانون میں تاخیر پر غور کر رہی ہے

By Sana Mustafa
Technologyتعلیم

ایپل کا نیا iPhone Air 2 — پتلا ڈیزائن، نیا 48MP الٹرا وائیڈ کیمرہ

By Alisha Akhtar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?