فروری 13، 2026
ویب ڈیسک
پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال سے مذہبی اور ثقافتی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تابندہ لاری کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھیں۔
اسپتال حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
تابندہ لاری اپنی پرسوز آواز اور عقیدت سے بھرپور نعت خوانی کے باعث ملک بھر میں پہچانی جاتی تھیں، اور ان کے انتقال پر مداحوں اور فنکار برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
