MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے پر وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کا تمباکو کے خلاف مشترکہ عزم

Last updated: جون 2, 2025 3:20 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

تمباکو کے انسانی صحت اور معیشت پر تباہ کن اثرات کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے پاکستان کی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تمباکو ہر سال پاکستان میں تقریباً 1 لاکھ 64 ہزار افراد کی جان لے لیتا ہے اور ملکی معیشت کو 700 ارب روپے (تقریباً 2.5 ارب امریکی ڈالر) کا نقصان پہنچاتا ہے۔

وزارت صحت میں منعقدہ تقریب کے دوران حکام نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تمباکو مصنوعات — چاہے وہ کسی بھی کمپنی یا شکل میں ہوں — صحت کے لیے یکساں خطرناک ہیں، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کے لیے۔ وزارت اور عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ تمباکو پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی، سگریٹ سازی کے طریقہ کار پر ضابطہ سازی، اور سگریٹ کے اشتہارات پر مکمل پابندی جیسے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ ان افراد کے لیے طبی معاونت کو بھی فروغ دیا جائے گا جو تمباکو چھوڑنا چاہتے ہیں۔

تقریب میں "پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے لیے ٹول کٹ” کا بھی اجرا کیا گیا، جسے تمباکو کنٹرول سیل نے مختلف شراکت دار اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ ٹول کٹ فیلڈ افسران، ٹرینرز، مجاز اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی معاہدے (WHO FCTC) پر مؤثر عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری لیق احمد نے کہا کہ پاکستان تمباکو کے استعمال میں کمی کے لیے سائنسی اور دیرپا پالیسیوں پر کاربند ہے اور ایک صحت مند پاکستان کے قیام کے لیے عالمی ادارہ صحت سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ ایک ایسا مؤثر طریقہ ہے جو نہ صرف اس کے استعمال میں کمی لاتا ہے بلکہ سرکاری آمدنی اور صحت کے شعبے کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی نائب نمائندہ ایلن تھوم نے کہا کہ ہر سال تمباکو کے باعث جان گنوانے والے صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ خاندانوں کے افراد، بچے اور نوجوان ہوتے ہیں جو تمباکو انڈسٹری کے اشتہارات کا آسان شکار بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "تمباکو مٹھائی نہیں بلکہ قاتل ہے، اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو اس سے بچانا ہوگا۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں 3.6 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
Next Article موٹاپے کا جینیاتی خطرہ ہو تو بھی اسے شکست دی جا سکتی ہے, ماہرین کا دعویٰ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

Health

یونیسیف کے تعاون سے علی پور میں پولیو سے بچاو کیلئے سیمینار کا انعقاد

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں جاپان کا جدید ہیلتھ کیئر سسٹم متعارف کرانے کا اعلان، وزیراعلیٰ مریم نواز

By Fatima Nadeem
Health

پاکستان میں پولیو وائرس کے وار جاری ، ایک اور کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

سندھ میں ڈینگی و ملیریا ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?