MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بلاگ

وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت” کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت" کا انعقاد

Last updated: مئی 10, 2025 2:43 صبح
Nisar Khan
Share
وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت" کا انعقاد
وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت" کا انعقاد
SHARE

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی، عبد الحق کیمپس کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے زیرِ اہتمام سالانہ "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت” کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز ادیبہ اور کالم نگار زاہدہ حنا کو ان کی نمایاں ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاکستان کے معروف صحافیوں، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں، ادیبوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز احفاظ الرحمٰن کی ایک نظم پر رقص سے ہوا، جسے فنکارہ سنوبر نظیر نے دلکش انداز میں پیش کیا۔

ڈاکٹر جعفر نے شین فاروق کا احفاظ الرحمٰن پر لکھا گیا مضمون پیش کیا، جس کے بعد احفاظ الرحمٰن کی ابتدائی اور صحافتی زندگی کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔ مقررین نے ایوب خان کے دور میں صحافت پر عائد پابندیوں اور احفاظ الرحمٰن کی اس دور میں دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

کلیدی خطاب ڈاکٹر ریاض شیخ نے پیش کیا، جنہوں نے اظہارِ رائے پر پابندیوں کی تاریخی تسلسل کو موجودہ دور کے تناظر میں بیان کرتے ہوئے لیبرل ازم، نیو لیبرل ازم، اور ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اثرات کا تجزیہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحافت مشکل ضرور تھی، مگر آج کے جمہوری دور میں حالات مزید پیچیدہ ہو چکے ہیں۔

تقریب میں سنوبر نظیر نے دریائے سندھ سے متعلق سات کنال تنازعے پر بھی رقص پیش کیا، جب کہ نظیر محمود نے احفاظ الرحمٰن کی کتاب "سب سے بڑی جنگ” کا حوالہ دیتے ہوئے حاضرین کو اس کے مطالعے کی تلقین کی۔

 

زاہدہ حنا کو ایوارڈ پیش کرنے والوں میں ایچ آر سی پی کے اسد اقبال بٹ، معروف صحافی مظہر عباس، اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ میناز رحمٰن نے زاہدہ حنا کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ "وہ اپنی جوانی میں خود گاڑی چلاتی تھیں”، جب کہ ان کی بیٹی نے بتایا کہ "امی خود گاڑی کا ٹائر بھی تبدیل کر لیتی تھیں۔”

 

شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ مسرور خانم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعبے کی تاریخ اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ احفاظ الرحمٰن بھی اسی شعبے کے طالبعلم تھے۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ ابلاغ عامہ کے نمایاں طلبہ کو ایوارڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جب کہ ڈاکٹر توصیف احمد نے طلبہ سے حلف بھی لیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی میڈیا میں سنسنی خیزی اور جھوٹے دعوے تشویشناک سطح پر پہنچ گئے بھارتی میڈیا میں سنسنی خیزی اور جھوٹے دعوے تشویشناک سطح پر پہنچ گئے
Next Article راولپنڈی اور لاہور میں دھماکوں کی آوازیں؛ نور خان ایئربیس کے قریب مبینہ بھارتی حملہ ناکام راولپنڈی اور لاہور میں دھماکوں کی آوازیں؛ نور خان ایئربیس کے قریب مبینہ بھارتی حملہ ناکام
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Uncategorizedانٹرٹینمنٹبلاگ

پرورش میں آنیہ کا کردار گوشت سے الرجی جیسے حساس مسئلے کو اجاگر کرتا ہے

By Ayesha Aqil
بلاگ

چاند کی روشنی یا وہم؟ ماہرین کے مطابق نیند پر اصل اثر مصنوعی روشنی کا ہے

By Wajeeha Batool
بلاگ

سعودیہ اور ایران: مشرقِ وسطیٰ میں ایک نیا اتحاد؟

By Hannan Khani
بلاگ

کراچی میں عمارتیں کیوں گر رہی ہیں؟ — ناقص منصوبہ بندی، کرپشن یا بے حسی؟

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?