واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں، جس کا فیصلہ امریکی ثالثی میں طویل مذاکرات کے بعد ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا: "امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان رات بھر ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ خوشی کی بات ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔”
امریکی صدر نے مزید کہا: "دونوں ممالک فوری سیز فائر کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔ میں دونوں حکومتوں کا شکر گزار ہوں اور انہیں اس اہم قدم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت نے اپنے فیصلے میں سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔”
آج صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ اس گفتگو میں امریکا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔