MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پاکستان کا بھارت سے مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

Last updated: جون 5, 2025 11:04 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے پر سراہا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔

امریکی یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ چار روزہ کشیدگی کی وجہ ‘پہلگام واقعہ’ تھا، جو ایک ‘جھوٹا حملہ’ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ممکن بنانے میں صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

“صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ وہ سرد اور گرم جنگ دونوں کے خلاف ہیں۔”

وزیر اعظم کے مطابق بھارت کے حملے میں 33 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، جس کے بعد پاکستان نے چھ بھارتی طیارے مار گرائے۔

“ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے جواب میں جارحیت دکھائی۔”

انہوں نے امریکی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک-امریکہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

بلاول: امن کیلئے امریکہ کا کردار اہم

واشنگٹن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹرمپ نے دس بار اس بات کا کریڈٹ لیا ہے کہ انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا، اور انہیں یہ کریڈٹ ملنا بھی چاہیے۔

“اب وقت ہے کہ امریکہ صرف جنگ بندی ہی نہیں، بلکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے بھی سہولت کار بنے۔”

انہوں نے بھارت کو علاقائی سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک بنانے کی امریکی حکمتِ عملی کو ناکام قرار دیا۔

“جو ملک اپنے ہی طیارے نہیں بچا سکا، وہ دوسروں کی سیکیورٹی کیسے کرے گا؟ یہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ اب اصل امن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے آئے گا، ہتھیاروں سے نہیں۔”

اسحاق ڈار: ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، لیکن مجبور نہیں

ادھر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن بھارت کی سیاسی بیان بازی کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔

“اگر بھارت بات چیت چاہتا ہے تو ہمیں ہمیشہ تیار پائے گا، مگر ہم مجبور نہیں۔ عزت، خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔”

انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ تو صرف “ٹریلر” تھا۔

“ہم امن چاہتے ہیں اور اپنی معیشت پر توجہ دے رہے ہیں، مگر یکطرفہ ایجنڈے پر مذاکرات ممکن نہیں۔ تمام مسائل پر بات ہونی چاہیے، چاہے وہ دہشتگردی ہو یا پانی کا مسئلہ یا کشمیر۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ کا نیا حکم: 12 ممالک پر سفری پابندی
Next Article امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کر د
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

ایم کیو ایم پاکستان کا شہری حقوق کے لیے 26 جولائی سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترینسیاست

ایم کیو ایم پاکستان کا شہری حقوق کے لیے 26 جولائی سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

By Haris Ali
سیاست

ایران جنگ: امریکہ کا مسلسل دسویں رات بھی حملے٬ تہران کا کویت پہ حملہ

By Abdul Saboor
سیاست

وفاقی کابینہ کی منظوری: قومی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پالیسی 2025

By Hannan Khani
سیاست

جیل میں بیٹھا ذہنی مریض اور اس کے حواری صبح ہوتے ہی فوج کیخلاف شروع ہو جاتے ہیں، ترجمان پاک فوج

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?