MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
  • بلاگ
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
  • بلاگ
Follow US
© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان کے 50 اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیر صحت

Last updated: مئی 26, 2025 1:40 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت شروع ہوئی ہے اور ایک ساتھ ہی مکمل کی جائے گی۔

‎وزیر صحت کے مطابق ملک کے 89 اضلاع میں پولیو وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 50 اضلاع میں وائرس کی موجودگی پائی گئی۔ کراچی کے 12 میں سے 11 مقامات پر بھی ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے۔ اس وقت ملک میں 10 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اگر انسداد پولیو مہم نہ ہوتی تو کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہوتی۔

‎مصطفیٰ کمال نے پولیو سے انکار کرنے والے والدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کینسر کا علاج موجود ہے، مگر پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کے محفوظ مستقبل کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مہم میں ملک بھر میں 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ افغانستان میں بھی گھر گھر جا کر مہم جاری ہے، سوائے قندھار کے، جہاں بچوں کو مساجد میں بلا کر قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک ساتھ پولیو فری ملک بننا ہوگا، ورنہ پاکستان پیچھے رہ جائے گا۔

‎وزیر صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 4 اور پنجاب میں 1 پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ گزشتہ سال 63 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے۔ انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ انکار کی صورت میں اپاہج بچوں کا بوجھ انہی کو اٹھانا ہوگا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قطرے پلانے سے انکار پر کسی والدین کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا، بلکہ بات چیت کے ذریعے ان کو قائل کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں اسکول کے طلبہ کے لئے مفت آنکھوں کی اسکریننگ کا آغاز
Next Article بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
اگر اسرائیل حملے روکے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار
اگر اسرائیل حملے روکے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار
بریکنگ نیوز
جون 17, 2025
نوجوانوں میں ای سگریٹس کا بڑھتا ہوا استعمال صحت کے لیے خطرہ بن گیا
Health
جون 17, 2025
کراچی میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی
Health
جون 17, 2025
بلڈ پریشر چیک کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟
Health
جون 17, 2025
گرین، اے آر وائی یا ہم؟ اس سیزن کی ریٹنگز کی جنگ کس نے جیتی؟
بلاگ
جون 17, 2025
طلحہٰ انجم کا وزیراعلیٰ سندھ کو کرارا جواب عوامی سہولت کوئی تحفہ نہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے
انٹرٹینمنٹ
جون 17, 2025

You Might Also Like

Health

الخدمت اور قطر چیریٹی کا پاکستان بھر میں موبائل کلینکس کے فروغ کے لیے اشتراک

By Fatima Nadeem
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجنز کی شدید قلت، قیمتی اعضا ضائع ہونے کا خدشہ
Health

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجنز کی شدید قلت، قیمتی اعضا ضائع ہونے کا خدشہ

By Niaz Ali
Health

سندھ حکومت کا صحت بجٹ میں 8 فیصد اضافہ

By Fatima Nadeem
Health

زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: ماہرین کا انتباہ

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?