MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا

Last updated: اکتوبر 12, 2025 11:45 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

‎تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔

‎ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

‎سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری شریک تھے۔

‎سینیٹر وقار مہدی نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں آکسیجن سپلائی کا مسئلہ طویل عرصے سے درپیش تھا، جسے اب جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز کو آکسیجن کی فراہمی جدید نظام سے ہوگی، جو مرکزی طور پر کنٹرول کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یہ واحد اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سول اسپتال کی ٹیم انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور سندھ و بلوچستان کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

‎وقار مہدی نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ سندھ نے کیا کام کیے ہیں، وہ آئیں تو میں انہیں سترہ نہیں بلکہ سترہ سو منصوبے دکھا سکتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھا ہے، ہم چولہا جلانے پر یقین رکھتے ہیں، بجھانے پر نہیں۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں کسی بھی مد میں وصول کی جانے والی فیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سول، جناح یا کسی بھی سرکاری اسپتال میں ادویات اور ٹیسٹ مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

‎ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے تعاون سے آکسیجن اپ گریڈیشن منصوبے پر چار سے پانچ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ مزید ترقیاتی منصوبے بھی زیرِ تکمیل ہیں، جن میں نیا ٹاور اور ایمرجنسی بلاک کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ صحت سندھ کی خصوصی توجہ سول اسپتال پر مرکوز ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق
Next Article پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیس کی حد 18.9 لاکھ روپے تک بڑھا دی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

کانگو میں ایبولا وبا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین میں نو ماہ لگ سکتے ہیں
Health

کانگو میں ایبولا وبا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین میں نو ماہ لگ سکتے ہیں

By Misbah Jogyat
Health

ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ

By Neha Ashraf
Health

جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا طبی سامان غائب

By Fatima Nadeem
Health

فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?