MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سرد موسم میں جسم میں پانی کی کمی کا اشارہ دینے والی 6 نشانیاں

Last updated: نومبر 23, 2025 1:21 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

موسم سرما کے دوران جسم میں پانی کی کمی کا خیال کسی کے ذہن میں نہیں آتا، کیونکہ پسینہ خارج ہی نہیں ہوتا۔

‎مگر سرد موسم کے اپنے خطرات ہوتے ہیں اور آپ کا جسم سرد مہینوں کے دوران بھی پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوسکتا ہے۔

‎اکثر افراد سردیوں میں ڈی ہائیڈریشن کو محسوس نہیں کرتے کیونکہ ٹھنڈ کے باعث پیاس کا احساس کم ہوتا ہے۔

‎یہی وجہ ہے کہ آپ کو ان نشانیوں کے بارے میں جاننا چاہیے جو سرد موسم میں جسم میں پانی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

‎جِلد خشک ہونا:

‎سرد موسم کی روایتی خشکی سے ہٹ کر جسم میں پانی کی کمی سے جِلد کے مسائل کا مسلسل سامنا ہوتا ہے۔

‎اگر جِلد غیرمعمولی حد تک خشک ہو جائے اور لپ بام لگانے کے باوجود ہونٹ پھٹنے لگے تو یہ ڈی ہائیڈریشن کی نشانی ہوسکتی ہے۔

‎غیر معمولی نقاہت اور تھکاوٹ:

‎ویسے تو سرد موسم میں اکثر افراد کو سستی محسوس ہوتی ہے مگر پانی کی کمی سے طاری ہونے والی تھکاوٹ یا نقاہت مختلف ہوتی ہے۔

‎جب جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو خون کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔آرام کرنے کے باوجود بھی حالت میں کوئی بہتری نہیں آتی۔

‎سر درد:

‎موسم سرما میں کئی بار سر درد کا سامنا ٹھنڈ یا نزلہ زکام کی وجہ سے نہیں ہوتا، ڈی ہائیڈریشن سے بھی سر درد کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایسے سر درد کے ساتھ سر چکرانے کی علامت بھی سامنے آتی ہے۔

‎اگر آپ کو اکثر نتھنوں کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے یا سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے تو جسم میں پانی کی کمی سے ان کی علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

‎پیشاب کی رنگت میں تبدیلی:

‎پیشاب کی رنگت سے جسم میں پانی کی سطح کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ گہرے زرد رنگ کا پیشاب خاص طور پر سرد موسم میں کم پانی پینے کا عندیہ دیتا ہے۔اگر سرد موسم میں معمول سے کم پیشاب آرہا ہو تو یہ بھی ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

‎مسلز میں کھچاؤ:

‎سرد موسم میں اکثر مسلز اکڑ جاتے ہیں مگر پانی کی کمی سے مسلز کے کھچاؤ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے مسلز کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور ان میں کھچاؤ کا احساس سرد موسم کے معمول کے مسلز کے مسائل سے مختلف ہوتا ہے۔

‎گلا خشک ہونا اور خراش:

‎مسلسل گلا خشک رہنا یا خراش محسوس ہونا، خاص طور پر گھر کے اندر، یہ بھی ڈی ہائیڈریشن کی ایک نشانی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میکرون کا انتباہ: جی 20 ٹوٹنے کے خطرے میں
Next Article پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوگئیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

ایبولا پر قابو پانے کی کوششیں امریکی شمولیت میں کمی سے متاثر ہونے کا خدشہ
Health

ایبولا پر قابو پانے کی کوششیں امریکی شمولیت میں کمی سے متاثر ہونے کا خدشہ

By Yamna Shahid
برف جیسے ٹھنڈے پانی سے نہانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق
ArticleHealth

برف جیسے ٹھنڈے پانی سے نہانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

By Misbah Jogyat
ایسٹرا زینیکا کو ایک اور دھچکا: پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا کی آزمائش روک دی گئی
Healthتازہ ترین

ایسٹرا زینیکا کو ایک اور دھچکا: پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا کی آزمائش روک دی گئی

By Haris Ali
ArticleHealth

اے آئی سے تیار کردہ اسپتال سمریز مریضوں کے لیے زیادہ واضح قرار

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?