کراچی میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 530 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث روزمرہ کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام، خصوصاً کم آمدنی والے خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔
شہریوں نے گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام نے ایل پی جی کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی اور گیس کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
