MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کوئٹہ: جتک اسٹاپ کے قریب نجی واٹر سپلائی کا ٹینک پھٹنے سے بچی جاں بحق، چار افراد زخمی

Last updated: جنوری 4, 2026 4:23 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ کے قریب نجی واٹر سپلائی کا پلاسٹک سے بنا غبارہ نما واٹر ٹینک پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق تقریباً 50 ہزار گیلن پانی کی گنجائش رکھنے والا ٹینک اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث پانی قریبی گھر میں داخل ہو گیا اور شدید تباہی مچ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں چھ کمروں پر مشتمل گھر کے دو کمرے مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ دیگر کمرے بھی متاثر ہوئے۔ پانی کے شدید دباؤ سے گھر کی بیرونی دیوار بھی گر گئی۔

لواحقین کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں، تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہلِ محلہ نے الزام عائد کیا کہ نجی واٹر سپلائی کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے رات بھر پلاسٹک کے غبارہ نما ٹینک کو پانی سے بھرا جاتا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق رات کے وقت ٹرانسفارمر سے بجلی چوری کر کے ٹیوب ویل چلایا جاتا تھا۔

اہلِ علاقہ نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آ چکے ہیں اور شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق
Next Article ڈیرہ اسماعیل خان: کسٹمز کی کارروائیاں، 51 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

رکاوٹوں کا خاتمہ: اسٹیوٹا اور سندھ جیل خانہ جات قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے یکجا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا

By Aiza Uddin
عدالت اور جرائم

کسٹمز کی کارروائی، بلوچستان سے کراچی آنے والی بس سے 9 کلو چاندی اور 8 ہزار بھارتی ویاگرا گولیاں برآمد

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

چولستان بارڈر کے قریب مبینہ بھارتی ہنی ٹریپ میں پھنسے دو پاکستانی نوجوان گرفتار

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?