راولپنڈی – شہر میں ڈینگی کا خدشہ برقرار ہے کیونکہ جولائی سے اب تک 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق راول ٹاؤن سے سب سے زیادہ 19 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پوٹھوہار ڈویژن کے ان علاقوں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جہاں پانی کی کمی کے باعث لوگ پانی ذخیرہ کرتے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی بیڈز کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
مریضوں کے علاج کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی تربیت بھی جاری ہے۔
