MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

شوگر کے مریضوں کیلئے نئی دوا ایجاد

Last updated: دسمبر 23, 2025 10:12 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

نیویارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ کے سائنسدانوں نے شوگر کے سنگین اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک نئی دوا دریافت کی ہے، جو لاکھوں مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔

‎  رپورٹ کے مطابق، اس دوا کا نام "ریج فور زیڈ زیرو چھے آر” (RAGE406R) رکھا گیا ہے، اور چوہوں پر کی گئی تجرباتی تحقیق میں یہ دوا سوزش کو کم کرنے، خلیاتی نقصان کو محدود کرنے، اور دل و گردوں کی بہتر بحالی میں مؤثر ثابت ہوئی، اس دوا نے شوگر کے مریضوں میں زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز بھی کیا، جو ایک اہم مسئلہ ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا دیگر شوگر کی ادویات سے مختلف طریقے سے کام کرتی ہے، یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے کے بجائے خلیات کے اندر ہونے والے نقصان کو روکتی ہے۔

‎  یہ دو نقصان دہ پروٹینز، "ریج” اور "ڈی آئی اے پی ایچ ون”، کے باہمی تعامل کو روک کر کام کرتی ہے، جس سے ایڈوانسڈ گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس (AGEs) کے مضر اثرات کم ہوتے ہیں۔

‎ایڈوانسڈ گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس وہ اجزاء ہیں جو شوگر کے پروٹین یا چکنائی کے ساتھ جڑ کر بنتے ہیں، اور یہ شوگر میں بڑھ جاتے ہیں، جب یہ اجزاء "ریج” پروٹین سے جڑتے ہیں تو سوزش اور خلیاتی نقصان بڑھتا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق، چوہوں کی جلد پر دوا لگانے سے زخموں کا بھرنا تیز ہو گیا، جس سے یہ واضح ہوا کہ دوا شوگر کے مریضوں میں دیر سے بھرنے والے زخموں کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

‎ یہ تحقیق سیل کیمیکل بایولوجی کے جریدے میں شائع ہوئی ہے، اور ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود شوگر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

‎اگر انسانی تجربات میں بھی کامیاب ہوئی تو یہ دوا ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو شوگر کے مریضوں کے لیے نئی امید کا پیغام دے سکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ فاتح ٹیم کے لیے فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے انعام
Next Article اسٹریس کی ابتدائی جسمانی اور جذباتی وارننگ علامات کیا ہیں؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بیٹری سے چلنے والا انقلابی آکسیجن جیل تیار

By Neha Ashraf
Health

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
Healthبریکنگ نیوز

فرانس میں ہنٹا وائرس کے 11 کیسز کی تصدیق، ایک مریض کی حالت تشویشناک

By Haris Ali
Health

ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?