MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سماعت کو نقصان پہنچانے والی 5 عام ادویات

Last updated: جنوری 1, 2026 2:30 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ بعض ادویات کے استعمال سے چکر آنا یا متلی جیسے مضر اثرات ہو سکتے ہیں، تاہم ایک کم معروف مگر سنگین خطرہ سماعت میں کمی بھی ہے، جو بعض صورتوں میں مستقل ہو سکتی ہے۔

‎ماہرین کے مطابق متعدد عام استعمال ہونے والی ادویات اوٹو ٹاکسک (Ototoxic) ہوتی ہیں، یعنی وہ کان کے اندرونی حصے (اندرونی کان) کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں سماعت یا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔

‎اوٹو ٹاکسٹی سے مراد وہ نقصان ہے جو کسی دوا یا کیمیکل کے باعث کوکلیئا (Cochlea) کو پہنچتا ہے، جو سننے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

‎اوٹو ٹاکسٹی کی عام علامات میں کانوں میں سیٹی یا شور (Tinnitus)، سماعت میں کمی، خاص طور پر باریک آوازیں سننے میں دشواری، چکر آنا یا توازن میں مسئلہ شامل ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق 200 سے زائد ادویات ایسی ہیں جن کے اوٹو ٹاکسک اثرات سامنے آ چکے ہیں، تاہم درج ذیل پانچ ادویات یا ادویاتی اقسام سب سے زیادہ عام ہیں۔

‎اینٹی بایوٹکس:

‎امینوگلیکوسائیڈ اینٹی بایوٹکس جیسے اسٹریپٹومائسن، ٹوبرامائسن اور جینٹامائسن عام طور پر سنگین انفیکشنز، مثلاً سیپسس یا تپ دق (ٹی بی) کے علاج کے لیے دی جاتی ہیں، ان حالات میں یہ ادویات جان بچانے کے لیے ضروری ہوتی ہیں، تاہم ان کا طویل یا زیادہ مقدار میں استعمال سماعت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

‎دل کی ادویات:

‎دل کی کمزوری یا ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات جیسے فیوروسیمائڈ اور بومیٹانائڈ اگر زیادہ مقدار میں دی جائیں تو عارضی سماعت میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں، یہ ادویات اندرونی کان میں نمکیات (Electrolytes) کے توازن کو متاثر کرتی ہیں۔

‎کیموتھراپی:

‎پلاٹینم پر مشتمل کیموتھراپی ادویات انتہائی اوٹو ٹاکسک سمجھی جاتی ہیں، خصوصاً سس پلاٹین (Cisplatin)، جو بریسٹ، اووری، سر اور گردن کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، مستقل سماعتی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

‎تحقیقات کے مطابق سس پلاٹین استعمال کرنے والے تقریباً 60 فیصد مریضوں میں کسی نہ کسی حد تک سماعت متاثر ہوتی ہے۔

‎درد کم کرنے والی ادویات:

‎عام درد کش ادویات جیسے اسپرین اور این ایس اے آئی ڈیز (NSAIDs) مثلاً آئیبوپروفین اور نیپروکسین، اگر زیادہ مقدار میں استعمال کی جائیں تو کانوں میں شور اور سماعت میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

‎ ملیریا کے علاج کی ادویات:

‎کلوروکوئن اور کوئنائن جیسی ادویات، جو ملیریا یا ٹانگوں کے درد کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں، عارضی سماعتی کمی اور ٹنائٹس کا سبب بن سکتی ہیں، اکثر صورتوں میں یہ اثرات دوا بند کرنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوا کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر زیادہ مقدار یا طویل مدت تک استعمال نہ کیا جائے، اگر دوا کے استعمال کے دوران کانوں میں شور، سماعت میں کمی یا چکر آنے کی شکایت ہو تو فوراً معالج سے رجوع کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں نئے سال کا آغاز پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے ساتھ
Next Article دنیا بھر میں چکن گونیا کے لاکھوں کیسز رپورٹ، 186 افراد ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا

By Neha Ashraf
Health

پنجاب حکومت کا اسکولوں میں خسرہ ویکسین لگانے کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

لاہور کے میو اور گنگا رام ہسپتالوں میں اہم عہدوں پر تقرر وتبادلے

By Neha Ashraf
Health

صرف پاکستان و افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: مرتضیٰ وہاب

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?