MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پنجاب حکومت کا اسکولوں میں خسرہ ویکسین لگانے کا اعلان

Last updated: نومبر 15, 2025 10:55 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب کا اہم قدم سامنے آیا ہے، اسکولوں میں خسرہ ویکسین لگائی جائے گی۔

‎صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں 17 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ/روبیلا ویکسین مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور 17 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی۔

‎سیکرٹری صحت و آبادی، سیکرٹری تعلیم اسکولز، سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم، اے ایس ٹیکنیکل، اے ایس ورٹیکل پروگرام بھی اجلاس میں موجود تھے جب کہ صوبہ بھر سے سی ای او صحت و تعلیم کی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

‎اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں، خسرہ ویکسین کے ساتھ ساتھ 11 منتخب اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

‎اُن کا کہنا تھا کہ ہر خصوصی مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازمی قرار دے دی،محکمہ اسکولز کے تعاون سے پہلے بھی ایچ پی وی کی مہم تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

‎صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر ایچ پی وی مہم میں محکمہ اسکولز کے تعاون سے 90 فیصد سے زیادہ کی کوریج کے اہداف حاصل کئے، بیماریوں سے بچاؤ پر کام کرنے سے ہسپتالوں پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی۔

‎خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ای پی آئی پنجاب کی تمام ویکسین 100 فیصد محفوظ اور پوری دنیا میں زیر استعمال ہے، خسرہ/ روبیلا ویکسی نیشن مہم میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو بھی اعتماد میں لیں۔

‎اُنہوں نے کہا کہ ہم ای پی آئی پروگرام کو مذید مظبوط کریں گے تاکہ ائیندہ کوئی سپیشل مہم کی ضرورت نہ پڑے،بر وقت اقدامات کی بدولت گذشتہ سال کی نسبت امسال خسرہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

‎خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 17 ملین بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گیا اور منتخب اضلاع کے 5۔5 ملین بچوں کو او پی وی ویکسین بھی دی جائے گی، تمام سی ای او ہیلتھ اپنے اپنے اضلاع میں ہر ہیلتھ فیسیلیٹی میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں۔

‎صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے، صحت و اسکولز کے سی ای اوز مربوط رابطہ یقینی بنائیں، کسی سستی کی گنجائش نہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی
Next Article لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جولائی 2018 سے جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ تیار ‎

By Neha Ashraf
Health

لبلبے کے سرطان کی نئی ویکسین سے امید افزا پیش رفت

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی لپیٹ میں

By Neha Ashraf
Health

ملک میں چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج کا نظام ناکام ہوچکا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?