MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

تھائیرائیڈ کینسر کے خطرے کو بڑھانے والے 7 اہم عوامل

Last updated: جنوری 27, 2026 12:25 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

دنیا بھر میں تھائیرائیڈ کینسر کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ جدید طبی ٹیسٹ، بہتر اسکریننگ اور عوامی آگاہی ہے نہ کہ بیماری کی شدت۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بروقت تشخیص سے تھائیرائیڈ کینسر قابلِ علاج ثابت ہوتا ہے۔

‎تھائیرائیڈ ایک چھوٹا تتلی کی شکل کا غدود ہے جو گردن کے اگلے حصے میں ہوتا ہے اور جسم کے میٹابولزم، دل کی دھڑکن اور درجۂ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے خلیات میں غیر معمولی افزائش کینسر کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

‎طبی ماہرین کے مطابق تھائیرائیڈ کینسر ان بیماریوں میں شامل ہے جس کی بروقت تشخیص زندگی کو مکمل طور پر معمول پر لا سکتی ہے۔

‎تھائیرائیڈ کینسر کے 7 بڑے خطرے کے عوامل:

‎ماضی میں ریڈی ایشن کا سامنا:

‎بچپن میں سر، گردن یا سینے پر ریڈی ایشن لینا سب سے مضبوط خطرہ ہے، خاص طور پر اگر کسی اور بیماری کے علاج کے دوران یہ یہ ٹیسٹ ہوا ہو۔

‎خاندانی تاریخ اور جینیاتی بیماریاں:

‎اگر خاندان میں تھائیرائیڈ کینسر کی کوئی ہسٹری ہو تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بعض موروثی بیماریاں بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں۔

‎خواتین اور ہارمونل عوامل:

‎یہ کینسر مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے خاص طور پر 30 سے 60 سال کی عمر میں۔

‎آئیوڈین کی کمی:

‎آئیوڈین کی طویل کمی تھائیرائیڈ کے مسائل اور کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ ماہرین آئیوڈائزڈ نمک کے مناسب استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

‎پہلے سے موجود تھائیرائیڈ گلٹیاں یا کوئی سوجا ہوا پٹھا:

‎اگر گردن میں پرانی یا بڑھتی ہوئی گلٹی ہو تو اس کا معائنہ ضروری ہے، کیونکہ کچھ گلٹیاں کینسر میں بدل سکتی ہیں۔

‎موٹاپا اور غیر صحت مند طرزِ زندگی:

‎موٹاپا، جسمانی سرگرمی کی کمی اور غیر متوازن غذا تھائیرائیڈ کینسر کے خطرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

‎عمر اور ماحولیاتی اثرات:

‎یہ بیماری کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے مگر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد میں زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی بھی اس بیماری کی ممکنہ وجہ سمجھی جاتی ہے۔

‎ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

‎اگر گردن میں نئی یا بڑھتی ہوئی گلٹی، آواز میں مسلسل بھاری پن، نگلنے یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوری طبی معائنہ کروانا چاہیے۔

‎ماہرین کے مطابق، تھائیرائیڈ کینسر بروقت تشخیص کی صورت میں سب سے زیادہ قابلِ علاج کینسرز میں سے ایک ہے، اس کی علامات اور خطرے کے عوامل سے آگاہی ہی بہترین تحفظ ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گردوں کے تکلیف دہ امراض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
Next Article پنجاب، اسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

وفاقی حکومت کا 35 نئی ادویات پاکستان میں بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
AI کے ذریعے تیار کردہ پہلی ویکسین انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل
Health

AI کے ذریعے تیار کردہ پہلی ویکسین انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل

By Misbah Jogyat

عوامی خاموشی کے باوجود کینیڈی ویکسینز سے متعلق وسیع تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں

By Tasneem Juzar
Health

پنجاب میں خسرے کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?