MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں الگ الگ پولیس مقابلے، ایک ڈکیت ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار

Last updated: اکتوبر 6, 2025 6:25 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈکیت ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں شہید ملت روڈ کشمیر پلازہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سکندر ولد عمر اور زخمی ملزمان کی شناخت عرفان ولد شاہنواز علی اور راشد علی ولد محمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب، ابراہیم حیدری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ عرف شیرو کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
Next Article مانسہرہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی نئی دہلی کے رویے پر منحصر ہے
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026
واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں ممبران کی تعداد بڑھا کر 1500 کر دی
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چوہدری کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026
میکسیکو کی فوج نے منشیات کے بڑے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026
ایران کا کہنا ہے کہ چین اور روس اس کے جوہری نظریے میں تبدیلی کے مخالف ہیں
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026
زیلنسکی نے کریمیا پل پر حملوں کو ’مناسب جواب‘ قرار دے دیا، برطانوی وزیر ویس اسٹریٹنگ سے ملاقات
بریکنگ نیوز
نومبر 21, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

کار لفٹر پولیس مقابلے میں زخمی، امجد لاشاری گینگ سے تعلق کا انکشاف

By Jaweria Ahmed
اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن میامی میں گرفتار
تازہ ترینعدالت اور جرائم

اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن میامی میں گرفتار

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں برطرف ملازم کی فائرنگ سے بریانی سینٹر کا مالک زخمی

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

فیصل ٹاؤن میں ناجائز تعلقات کے شبے میں شہری قتل

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?