MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

مسوڑھوں کا مرض فالج کے خطرے کو 86 فیصد تک بڑھا سکتا ہے

Last updated: اکتوبر 24, 2025 11:05 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسوڑھوں کا مرض انسان میں فالج یا ڈیمنشیا سے متعلق مسائل کے خطرات کو نمایاں حد بڑھا سکتا ہے۔

‎غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محققین نے دریافت کیا ہے کہ جن لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا دونوں مسائل لاحق ہیں، ان میں اسکیمک فالج کا امکان 86 فیصد زیادہ ہوتا ہے، یہ وہ عام قسم کا فالج ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کی کسی شریان میں خون کا لوتھڑا جم کر راستہ بند کر دیتا ہے۔

‎عمومی طور پر منہ کی کمزور صحت دل کے دورے اور دیگر قلبی امراض کے خطرے کو بھی ایک تہائی سے زیادہ بڑھا دیتی ہے، اسی دوران ایک الگ تحقیق میں انہی سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جن بالغ افراد کو مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے، ان کے دماغ کے سفید مادے میں نقصان کا امکان زیادہ ہوتا ہے، دماغ کے سفید مادے میں نقصان کو پہلے بھی ڈیمنشیا، خصوصاً ویسکیولر ڈیمنشیا اور الزائمرز سے جوڑا جا چکا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں مطالعات کے نتائج اس بات کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں کہ منہ کی صفائی کتنی ضروری ہے، یعنی دن میں دو مرتبہ دانت برش کرنا، فلاس استعمال کرنا اور باقاعدگی سے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا، تاہم سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں صرف 10 میں سے 3 افراد روزانہ فلاس کرتے ہیں۔

‎اس حوالے سے پہلی تحقیق میں 5,986 بالغ افراد کا ڈیٹا شامل تھا جن کی اوسط عمر 63 سال تھی اور جنہیں پہلے کبھی فالج نہیں ہوا تھا، تمام شرکاء کا دانتوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، صحت مند منہ والے، صرف مسوڑھوں کی بیماری والے، مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا لگنے والے۔

‎تقریباً 20 سال کے فالو اپ کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ صحت مند گروپ کے 4 فیصد افراد کو فالج ہوا، مسوڑھوں کی بیماری والے گروپ میں یہ شرح 7 فیصد تھی جبکہ مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا لگنے والے گروپ میں 10 فیصد افراد کو فالج ہوا۔

‎عمر، وزن اور سگریٹ نوشی جیسے دیگر عوامل کو مدِنظر رکھنے کے بعد ماہرین نے دریافت کیا کہ مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا دونوں امراض میں مبتلا افراد میں فالج کا خطرہ 86 فیصد زیادہ تھا جبکہ صرف مسوڑھوں کی بیماری والے افراد میں یہ خطرہ 44 فیصد زیادہ پایا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈونلڈ ٹرمپ کل ایشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، چینی صدر سے اہم ملاقات متوقع
Next Article لبنان کینسر سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

کیا بچوں میں برین ٹیومر کینسر بن سکتے ہیں؟ والدین کیلئے اہم معلومات

By Fatima Nadeem
Health

کینسر کے علاج کیلئے نیا طریقہ تیار، مثبت نتائج

By Neha Ashraf
Health

وبائی امراض کی روک تھام کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے

By Neha Ashraf
Health

شوگر اور ڈپریشن کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں 3 ہزار کلینک کھولنے کا منصوبہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?